ایسا میں نے کیا کردیا؟ ندا یاسر کا سوشل میڈیا صارفین سے سوال

nidar-yasir-wc-pak.jpg


پاکستان کی نامور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولنگ کی زد میں آگئیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے سوال کا غلط جواب دینے پر ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا،ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا پروگرام 17 فروری سے شروع ہوگیا،جس کا ٹیزر گزشتہ دنوں اردو فلکس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا۔

شو میں پاکستان کی دو معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئیں، دوران شو شعیب نے سوال کیا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب یعنی کس سال جیتا تھا؟'

سوال سن کر ندا تھوڑا سا سوچ میں پڑیں اور پھر شائستہ کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا 2006 میں جیتا تھا؟ جس پر شائستہ نے نفی میں سر ہلایا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شعیب نے شائستہ کو کچھ بھی بولنے سے روک دیا۔


اس کے بعد ندا نے پھر شائستہ سے پوچھا کہ '1996 میں جیتا تھا؟' جس پر شائستہ لودھی نے انہیں گھورا، اس کے بعد شعیب نے سوال بدلا اور کہا پاکستان 2009 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ ندا نے جواب دیا 1992 میں، جس پر شائستہ نے کہا کہ سوال تو سنو۔

nida.png


ندا یاسر اور شعیب اختر کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل جس پر صارفین نے ندا یاسر کو کافی ٹرول کیا،جس پر ندا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش اور شادی کی تاریخ اوربہت کچھ بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنسیں لیکن اللہ جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے،جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے، اس لیے میرا نعرہ ہے پیچھے ہٹ۔
 
Last edited by a moderator:

idrees2be2002

Minister (2k+ posts)
Yeh actor hosts jaanbuj kar esi harkatein karte haim famous rehne ke liye.
Aur yeh nida yasir ke paas to wese hi brain nahi hai