ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر اضافی امداد پر مشروط آمادہ

asin-adb-shehbaz.jpg


ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے مالی سال 2022-23 کیلئے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی امداد دے گا، جبکہ رواں سال میں ڈیڑھ سے2 ارب دستیاب ہوسکتے ہیں،جس کیلیے حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک اچھے معاشی صحت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں تعینات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم نے وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کوڈھائی ارب ڈالراضافی سپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی، پاکستان کو اضافی سپورٹ رواں مالی سال کیلئے دی جائے گی جبکہ اے ڈی پی کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے2 ارب ڈالر فنڈنگ دے گا۔

عائشہ غوث بخش پاشا نے بتایا کہ معیشت کو پائیدارترقی کی راہ پرلانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں،اے ڈی بی نے اشارہ کیا کہ وہ کاؤنٹر سائیکل فنانس فسیلٹی کے تحت 1.5 بلین ڈالر اور توانائی کے شعبے کے پالیسی قرضوں کے تحت تقریباً 400 ملین ڈالر فراہم کر سکتا ہے، لیکن ضروریات کی وجہ سے 1.5بلین ڈالرکی سہولت کو ترجیحی بنیادوں پرحاصل کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔

وزارت اقتصادی امور میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والی بیوروکریسی جو اب تک قرض حاصل کرنے کیلئے اے ڈی بی کو باضابطہ خط بھی لکھنے میں ناکام رہی ہے،اے ڈی بی کی اضافی مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو اس سہولت کیلئے کوالیفائی کرنے کے لیے بہت سی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا، حکومت کو اے ڈی بی بورڈ کو ایک مضبوط میکرو اکنامک پلان جمع کرانے کی بھی ضرورت ہوگی۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
Hosaktay hain. Aik dollar naheen aaya . Pdm bunch of looters that nobody wants to give a cent. If not, show proof of transfer
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is known to ruin economy not to build it.

On the contrary PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور