ایف بی آر کا موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان؟

fbr-tax-mobile-pakistan.jpg


وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسی بھی وقت موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے اسلام آباد میں ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اور کہا موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم نہیں کی گئی بلکہ ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ 2023 تک عائد کی گئی تھی جو اس تاریخ کو از خود ختم ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت اس لیے محسوس نہیں کی گئی کہ گاڑیاں اور موبائل فونز درآمد نہیں کیے جارہے تاہم کسی بھی وقت ایف بی آر موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے جیسے ہی وزارت کی جانب سے ہدایات ملیں گی ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 مختلف اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد ملک میں موبائل فونز اور گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
If you are really sincere then why not levy heavy tax on luxury cars and SUVs which are already on roads but this will not happen for obvious reasons.
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ڈیوٹی لگے یا نہ لگے قیمتیں کونسا کم ہوئی ہیں گاڑیوں کی یا موبائل فونز کی ،البتہ اس خبر سے مزید مہنگی ضرور کر دینی ہے گاڑیاں حرام حوروں نے