
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے مردم شماری اور سندھ حکومت کی ناانصافیوں کے معاملے پر وفاقی وزراء سے اپنے تحفظات کااظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کے ایک وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم کیو ایم نے اپنی اتحادی حکومت کے وزراء سے شکوے شکایات کیے، ایم کیو ایم نے مردم شماری کی بے قاعدگیوں کے معاملےپر وفاقی حکومت کے نمائندگان کے سامنے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم نے مردم شماری کو بقاء کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، مردم شماری کے دوران ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو کم گن کر کراچی کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ کم کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم نے ملاقات کے دوران ادارہ شماریات کی بےضابطگیوں کا ذکر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے بجائے اعدادوشمار کی درستگی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وفاق نے جو وعدہ کیا اور مردم شماری کی درستگی کی ہدایات دیں اس پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔
وفاقی وزراء نے ایم کیو ایم قیادت کے تمام تحفظات اور خدشات تو تسلیم کیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات اور چیف الیکشن کمشنر کو جلد از جلد معاملات حل کرنے کی ہدایات کی اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mqm-ha45.jpg