ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

mqm-ha45.jpg

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے مردم شماری اور سندھ حکومت کی ناانصافیوں کے معاملے پر وفاقی وزراء سے اپنے تحفظات کااظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کے ایک وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم کیو ایم نے اپنی اتحادی حکومت کے وزراء سے شکوے شکایات کیے، ایم کیو ایم نے مردم شماری کی بے قاعدگیوں کے معاملےپر وفاقی حکومت کے نمائندگان کے سامنے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم نے مردم شماری کو بقاء کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، مردم شماری کے دوران ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو کم گن کر کراچی کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ کم کردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے ملاقات کے دوران ادارہ شماریات کی بےضابطگیوں کا ذکر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے بجائے اعدادوشمار کی درستگی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وفاق نے جو وعدہ کیا اور مردم شماری کی درستگی کی ہدایات دیں اس پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔

وفاقی وزراء نے ایم کیو ایم قیادت کے تمام تحفظات اور خدشات تو تسلیم کیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات اور چیف الیکشن کمشنر کو جلد از جلد معاملات حل کرنے کی ہدایات کی اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Zameer farosh MQM opportunists have only been playing games with public while reaping the benefits themselves.
 

naushadansari81

Councller (250+ posts)
یہ وہ لوگ ہیس جو اسی تنخواہ پر کام کرینگے۔ بس لوگوں کو چریا بنانے کی کو شش کرتے ہیں۔ لوگ اب مزید چ نہیں بن سکتے۔
 

frustrated

Councller (250+ posts)
Einstein definition of insanity was performing the same experiment again and again with the same failed results. When will the phojis realize that MQM is not only a dead dog but is smelling horribly. They repeated are using these bhattakhors to destabilize the political atmosphere. Look at the 'makrooh' faces of Chamgadar Farooq Sattar and the witch riding a phoji broom Nasreeen Jalil[ she looks more like a guard of Israeli in the dead camps Sabra and Shatilla.]
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
وچوں وچوں کھائی جاؤ اتوں رولا پائی جاؤ
کراچی کے حقوق کو بیچنے والے اب پوری طرح ننگے ہو چکے اگر یہ کراچی سے مخلص ہوتے اور اربوں روپے زرداری اینڈ کمپنی سے کھاکر بکے ہوئے نا ہوتے تو انکو حکومت چھوڑ نے سے یہ موجودہ حکومت ختم ہوسکتی ہے اور انکے پاس یہ ترپ کا پتہ تھا۔ وہ ترپ کا پتہ انہوں نے استعمال تو کیا مگر اپنے زاتی اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگانے کے لئے یہ سمجھتے ہیں کئ سارے کراچی والے روٹی کو چوچی کہتے ہیں ُاور انکا اصل روپ نہیں پہچان سکتے مگر انکا اصل مقصد صرف پیسہ بنانا ہے کراچی کی عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے کے لئے وزارتیں اور اربوں روپے کی ترقیاتی فنڈ لے کر غیر ملکی اکاؤنٹس میں بھیجنا اور اپنا زاتی ترقیاتی منصوبے غیر ملکوں میں بنا کر اپنی ساری فیملی کو ارب پتی بنانا ہے
اور کراچی والوں کو صرف لولی پاپ