
ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد کی خواہش اظہار کر دی,ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات سے متعلق مختلف جماعتوں سیاتحاد کی ٹھان لی, ایم کیو ایم پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتی ہے.
ذرائع ایم کیو ایم نے کہا ہم اتحاد کے لیے تیار ہیں،حتمی فیصلہ ن لیگ کرے گی.پی ڈی ایم حکومت کے دوران ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے زیادہ تعاون کیا، سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے جی ڈی اے سے اتحاد کرنے پر زوردیا ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم کا کارکن قرار دے دیا, ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی پارک کے افتتاح پر آمنے سامنے آگئیں، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چائنہ کٹنگ فیز ٹو کے لے گورنر کامران ٹیسوری نے رؤف صدیقی کے ساتھ پارک کا افتتاح کیا
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں پھر چائنہ کٹنگ ماسٹر طاقتور ہوگئے ہیں، کان کھول کر سن لیں قبضہ مافیا کو چلنے نہیں دیں گے, ایم کیو ایم میں پھر چائنہ کٹنگ ماسٹر طاقتور ہوگئے ہیں، کان کھول کر سن لیں قبضہ مافیا کو چلنے نہیں دیں گے۔
گورنر سندھ نے بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حافظ صاحب! چائنہ کٹنگ کے ذریعے میئر کراچی تو آپ بننا چاہتے تھے کس طرح رات کے آخری پہروں میں میرے پاس آئے تھے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر اتنا ہی تختی لگانے کا شوق ہے تو نادرا کو خط لکھ کر کہتا ہوں کہ آپ کا نام تبدیل کرکے میئر حافظ نعیم الرحمان رکھ دے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1mqmpnmlnithad.jpg