متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو صرف ایک وزارت دینے کےلیے تیار ہے، جبکہ ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے۔
ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ن سے یہ مطالبہ بھی ہے کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات کا حل نکال لیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینےکےلیے تیار ہے تاہم چیئرمین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں۔
ایم کیو ایم کا مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
jang.com.pk