اینتھنی بلنکن کے بعد یورپی یونین نے بھی پاکستان کو لال جھنڈی دکھا دی

tahirkheli74

MPA (400+ posts)

Blinken asks Pakistan to 'line up' in pressuring Taliban​

https://www.france24.com/en/live-ne...sks-pakistan-to-line-up-in-pressuring-taliban

اینتھنی بلنکن نے پاکستان کو دھمکی دی کہ وہ افغانستان کے معاملے پر مغربی دنیا کا ساتھ دے . اس سے قبل عمران نیازی
ابسولو ٹلی ناٹ کہ چکا تھا . اب جب بلنکن نے دھمکی دی ہے تو عمران نیازی کو ایک بار پھر جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئیے تھا اور ایک بار پھر ابسو لوٹلی ناٹ کہ دینا چاہئیے . اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران نیازی طالبان کی حکومت تسلیم کرتا ہے یا امریکا کی لائن میں لائن اپ ہوتا ہے
G. whereas the Taliban are facing the National Resistance Front of Afghanistan (NRF) in the Panjshir Valley led by Ahmad Massoud; whereas Pakistan is assisting the Taliban in fighting the NRF by supplying its special forces and providing air support; whereas Taliban fighters have been provided with safe havens in Pakistan for many years;

https://www.europarl.europa.eu/doceo/document/B-9-2021-0462_EN.html



ابھی امریکا سے بری خبریں آ ہی رہی تھیں کہ یورپی یونین نے بھی پاکستان پر بجلیاں گرا دی ہیں . یورپی یونین نے منظور کرار داد میں کھل کر احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی حمایت کی ہے اور پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے پنجشیر فتح کرنے میں طالبان کا ساتھ دیا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا رہا ہے
ایک طرف دنیا پاکستان کو طالبان کی حمایت پر لال جھنڈی دکھا رہی ہے اور دوسری طرف پاکستان کا وزیر خارجہ دنیا بھر میں طالبان کی کمپین چلا رہا ہے . دنیا میں جو کھیل افغانستان کے معاملے پر ہو رہا ہے اس میں ایک بات واضح نظر آ رہی ہے پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کی جا رہی ہے . اگر پاکستان افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرتا یا ایسا تاثر نہ دیتا جو انٹیلی جنس چیف نے کابل جا کر دیا تو پاکستان کی بچت ہو سکتی تھی لیکن جب ففتھ جنریشن کے چمپین خود ہی آ بیل مجھے مار کی پالیسی اپنائیں گے تو نتیجہ یہ نکلے گا پاکستان پر عالمی پابندیاں لگا دی جائیں گی . ایک بار پھر پاکستان پوری دنیا میں تنہا طالبان کو اپنی گود میں لے کر بیٹھا ہو گا . افغانستان تو پہلے سے تباہ ہے انہیں زیادہ اثر نہیں ہو گا لیکن پاکستان معاشی مشکلات کی حالت میں تباہی کے کنارے پہنچ جاۓ گا
ہزار بار سبق حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو یہ بات سمجھ نہ آ سکی کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی . آج بھی پاکستان یہ تاثر دے رہا ہے کہ طالبان کی حکومت اس نے بنوائی ہے . ماضی میں طالبان کی حکومت سے ٹی ٹی پی برآمد ہوئی تھی اب پتا نہیں کونسا بھوت نکلے گا طالبان کی حکومت سے . جو اپنی قبر خود کھودیں انہیں کون سمجھاۓ
Dastagir, Tomharay takallum se hee saaf nazar a raha hai ke tum bhee Bughz e Imrani ke shikaar ho......