
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کہ نسلہ ٹاؤر کے این او سی کو نہ مانا گیا تو نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے۔ صوبے کو 90 فیصد ٹیکس دینے والے شہر کو مفلوج کیا جارہا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کی عملداری کے نئے چیلنجز پیدا ہو چکے ہیں۔ تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر نسلہ ٹاور بنایا گیا، اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464631991404539911
ان کا کہنا تھا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، لوگوں کو بے روز گار کیا جا رہا ہے۔ گجر اور محمود آباد نالوں کو گرا کر لوگوں کو بے روزگار کیا گیا۔ ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہوسکتے۔
فاروق ستار نے کہا کہ این او سی ایک سرکاری دستاویز ہوتا ہے جس کی حیثیت ہی نہیں سمجھی جا رہی، اگر آج این او سی کو نہیں مانا جا رہا تو کل کو آپ کے اور ہمارے نکاح نامے بھی چیلنج ہونے لگیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4farooqsattr.jpg