ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہیں:امریکی دفتر خارجہ

usa-tm-state-dp.jpg


امریکی صدر کی جانب سے جمعے کے روز پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق داغے گئے بیان پر پاکستان کا ردعمل دیکھ کر امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم پر پُراعتماد ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا جیو کے نمائندے سے گفتگو کے دوران پاکستان سے متعلق صدر جوبائیڈن کے مؤفف پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم پر پُراعتماد ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو امریکی صدر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے روس اور چین کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر منظم قرار دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے بالکل محفوط اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوہری اثاثے اپنے ملک کی سالمیت کے لیے ہیں ناکہ کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لیے۔

علاوہ ازیں ملکی سیاسی قیدت اور عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا سے سواپ کیا تھا کہ امریکا تو خود جوہری ہتھیاروں کی لڑائیوں میں ملوث رہا ہے امریکا پاکستان پر کیسے سوال اٹھا سکتا ہے۔

 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بڈھے باسٹرڈ نے نہیں بھونکا دفتر خارجہ کے ایک کلرک نے یہ بھونکا ہے بڈھے سازشی باسٹرڈ حرام زادے سن آف اے بچ رجیم چینج کرانے والے باسٹرڈ نے خود نہیں بھونکا