ایکسپلورر کے صارفین کا آئی کیو کم

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
100130135403_ie6_226x170_nocredit.jpg


ایک تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر استعمال کرنے والے افراد کا آئی کیو دیگر براؤزر
استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
اپٹی کوئنٹ نامی فرم کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا ایک آئی کیو ٹیسٹ لیا گیا جس کے نتائج کو ان کی ویب براؤزر پسند سے ملا کر دیکھا گیا۔اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے افراد کی ذہانت کا درجہ کروم، فائرفوکس اور سفاری براؤزر استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں کم تھا۔اس تحقیق کے دوران سب سے ذہین افراد کمینو اور اوپرا ویب براؤزر کے استعمال کنندہ نکلے۔اس رپورٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے افراد کو مشتعل کر دیا ہے اور انہوں نے اپٹی کوئنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔
محققین نے ایک لاکھ سے زائد انٹرنیٹ صارفین کو ایک فری آن لائن آئی کیو ٹیسٹ دیا تھا۔ جس سے پتہ چلا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو اسّی کے پیٹے میں ہے جبکہ کروم، فائرفوکس اور سفاری براؤزر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو سو سے زیادہ نکلا۔ کم استعمال ہونے والے براؤزرز اوپرا اور کمینو کے صارفین کا آئی کیو ایک سو بیس سے زیادہ تھا جو غیر معمولی ہے[HI]۔[/HI][HI]اپٹی کوئنٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کم ذہین ہیں بلکہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اگر آپ کا آئی کیو کم ہے تو اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کریں[/HI] گے۔انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرِ شماریات پروفیسر ڈیوڈ سپیل ہالٹر نے اس تحقیق پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرنے والوں کا آئی کیو اسّی کے قریب بتایا ہے جو کہ ایسے افراد کا ہوتا ہے جو بالغوں کی دنیا کا سامنا کرنے کے بمشکل قابل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تو انٹرنیٹ
ایکسپلورر کے صارفین کی توہین کے مترادف ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2011/08/110802_ie_iq_zs.shtml
 

biofilm

MPA (400+ posts)
It all depends on availability of commodities. Its like saying people who use Windows have less IQ. 95% of the computer users are windows because it has many advantages and availability is other plus.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Majority of its users belong to MQM...

It is best to watch Rawan ki tabah karian from London.
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
انہوں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرنے والوں کا
آئی کیو اسّی کے قریب بتایا ہے جو کہ ایسے افراد کا ہوتا ہے جو بالغوں کی دنیا کا سامنا کرنے کے بمشکل قابل ہوتے ہیں‘
Wow ! that is a very heavy statement. !!
 

shamsheer

Senator (1k+ posts)
I have not heard such a stupid analysis ever in the past. IE comes by default with Windows operating system that is the most famous operation system in the world. It is more integrated into Windows than any other Browser. So if people make a concious decision than according to the survey they have a lower IQ? Note the point that the competitors of IE Alexa, Chrome, Firefox etc boasts easy of use, accessibility and automation as part of their sales pitch. Incredible research.

All the business in the world only support IE as a browser for employees, so it mean the IQ of the people who are actually running the business of this world and those who have no choice in this regard is also low. Looks like that the research is funded by Alexa, Chrome or firefox.

Siasat.pk should also start their own research and surveys. Apparently there are no standards for surveys and researches and it is an easy way to become famous.

Moderators- Suggestion for next survey:

1- How much people hate Obama in the world?
2- How much people love Zardari in the world?
 
Last edited:

arnold_mic

Senator (1k+ posts)
100130135403_ie6_226x170_nocredit.jpg
اس رپورٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے افراد کو مشتعل کر دیا ہے


بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو کم ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی خبر جعلی ہے۔
کینیڈین فرم اپٹی کوئنٹ نامی فرم کی جانب سے کی گئی مبینہ تحقیق پر مبنی خبر میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا ایک ’آئی کیو‘ ٹیسٹ لیا گیا جس کے نتائج کو ان کی ویب براؤزر پسند سے ملا کر دیکھا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے افراد کی ذہانت کا درجہ کروم، فائرفوکس اور سفاری براؤزر استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں کم تھا۔
یہ خبر بی بی سی، سی این این، ڈیلی میل، ٹیلی گراف اور فوربز پر شائع ہوئی تھی۔
اس خبر کی اشاعت کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس ویب سائٹ پر یہ مبینہ تحقیق چھپی تھی وہ جعلی تھا اور حال ہی میں پیرس کے ایک ویب سائٹ سنٹرل ٹیسٹ سے تصویریں چوری کر کے بنایا گیا تھا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کارستانی کے پیچھے کون تھا۔
خبر کے اصلی ہونے کے بارے میں سوالات گزشتہ روز بی بی سی کے ایک قاری نے اٹھائے اور یہ ثابت کیا کہ جس کمپنی نے مبینہ طور پر یہ تحقیق شائع کی تھی اس کا ویپ سائٹ گزشتہ ماہ کی قائم کیا گیا تھا۔
بی بی سی کے رابطہ کرنے پر سنٹرل ٹیسٹ نے تصدیق کی کہ انہیں اس جعل سازی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے لیکن وہ کینیڈین فرم اپٹی کوئنٹ اور اس کی کارروائیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
کینیڈین فرم اپنی کوئنٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد انٹرنیٹ صارفین کو ایک فری آن لائن آئی کیو ٹیسٹ دیا تھا۔ جس سے پتہ چلا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو اسّی کے پیٹے میں ہے جبکہ کروم، فائرفوکس اور سفاری براؤزر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو سو سے زیادہ نکلا۔ کم استعمال ہونے والے براؤزرز اوپرا اور کمینو کے صارفین کا آئی کیو ایک سو بیس سے زیادہ تھا جو غیر معمولی ہے۔
بی بی سی کیمرج یونیورسٹی کی شماریاتی لیباریٹری سے منسلک پروفیسر ڈیوڈ سپیگل ہالٹر سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار غیر معمولی طور پر کم ہیں اور آئی ای استعمال کنندگان کی توہین کے مترادف ہیں۔