ایک المناک سانحہ

Aun Nawaz Khan

New Member
آرمی پبلک سکول پشاورکامرکزی ہال دھماکوں سےگونج اٹھاتھا۔ سفاک دہشت گردوں کانشانہ بننےوالے وہ دلیرطالب علم تھےجنہوں نےقلم کےذریعہ اپنےجھاد کا ابھی آغاز ہی کیا تھا ۔۱۰۰سےزایدطالب علموں کوبڑی بےدردی کےساتھ شھید کر دیا گیا تھا۔ یہ دن سولہ دسمبرکا تھا۔ دل افسردہ؛ آنکھیں نم تھیں۔ کون جانتا تھا کہ دشمن اپنےآپ کواس حدتک گرا دے گا۔ ملک کے مستقبل کے چراغوں پرحملہ دشمن کو کس قدرمہنگا پڑے گا؛ یہ شاہد ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔ چمن کے پھولوں کو جڑ سے اکھاڑنے کی اس بھیانک شازش کوقوم کے ہر فرد نے نہ صرف رد کیا بلکہ ایک نیےجوش وولولے کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کا عظم دہرایا۔

یہ سوال دہراہے جانے لگا کہ کیا کویی انسان اتنی درندگی کا بھی مظاہرہ کرسکتاھے؟ ان بچوں کو بےدردی سےماردینا جن کے پاس اپنے دفاع کے لیے قلم کےعلاوہ اورکچھ نہ ہوکہاں کاانصاف ھے۔ تاریخ کے صفحوں پرغورکیا جایے تو معلوم ہوجایےگا کہ ایک درندہ صفت گروہ موجود تھا جس نےچھ ماہ کے بچے پربھی رحم نہ کیا۔ وہ چھ ماہ کا بچہ کویی عام بچہ نہیں بلکہ نواسہ رسول کا لخت جگرعلی اصغر تھا جس نے زمانےکو یہ باورکرایا کہ کربلا کا سانحہ ایک جنگ تھی۔ ایک جنگ تھی حق اورباطل کےدرمیان! جناب شوکت رضاشوکت نے کیا خوب کہا؛
جنہوں نےاصغرواکبرشہیدکرڈالے
جہاں پوچھ رہاھےوہ لوگ کیسےتھے؟
بتارہاھےپشاورکاسانحہ شوکت
یزیدوحرمل وشمروسنان ایسےتھے

جب دین کومجاہدوں کی ضرورت پڑی تب صرف 72نے ہی لبیک کی صدا بلند کی۔ یزیدی فوج نے ان ۷۲کو شہید کرکےحق کی آوازکو دبانا چاہا مگردستوروخداوندی یہی ھےکہ حق کو دبانے والے خود نست ونابود ہوجاتےھیں۔ نہج البلاغہ میں حضرت علی فرماتےھیں کہ جوجق سےٹکرایےگا؛ حق اسے پحچھار دے گا۔ اس میں شک نہیں کہ سولہ دسمبرکو سفاک دہشت گردوں نےحق وسچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ وہی دہشت گردآج ذلیل ورسواہ ہو رہےھیں۔ خدا ظالموں کو ڈھیل دیتا ھے۔ ایسی ہی ڈھیل نمرود؛فرعون؛یزید کو ملی۔ جب ان پرخدا کا عذاب آیا تو یہی لوگ رہتی انسانیت کےلیے نشان وعبرت بن گیے۔ قرآن مجید میں ارشادوباری تعالی ھےکہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل کومٹنا ہی تھا۔ ظالم قوتوں کودی جانے والی ڈھیل ایک دن اپنےاختتام کو بہنچے گی۔

سانحہ اےپی اس پشاورکو ایک سال بیت گیا۔ غم ابھی بھی تازہ ہے۔ سکول میں ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیراعظم؛آرمی چیف؛ وزرایےاعلی؛ سیاسی جماتوں کے سربراہان کی شرکت نے یقینا اتحاد کی فضا کو فوقیت دی۔ وہ والدین جن کے لخت جگراس سانحہ میں شہید ہویے اپنے بچوں کے لیے انصاف کےطالب ھیں۔ وفاق کے۱۲۲سکول شہدا کے نام منسوب کرنا؛ اےپی اس پشاورکو یونیورسٹی کادرجہ دینا؛ اس دن کو ان بچوں کےنام پرمنانا یقینا اچھے اعمال ھیں مگر ضرورت اس بات کی ھےکہ ان دکھی والدین کے مطالبات کو بھی تسلیم کیا جایے۔ ان والدین کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ شفاف جوڈیشل کمیشن کا قیام ھے جواس سانحہ کی آزادانہ طور پر تحقیق کرے۔ یقینا کوتاہیاں منظروعام پرآنی چاہیے تاکہ آہندہ ایسےدل خراش واقعوں سے بچا جاہے۔ میری خداوندمتعال سے یہ دعاھے کہ اس ملک میں امن وآمان لوٹ آیے۔ خدا شہداکےلواہقین کو صبروجمیل عطافرمایے اور ان دہشتگردوں کوکیفرکردارتک بہنچایے۔
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جوڈیشل کمیشن پاکستان میں جس مذاق کا نام ہے اس کے باوجود بھی والدین اس کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں؟
اپنے دکھ کا مذاق اڑوانے کا شوق ہو چلا ہے انھیں؟
ساری قوم اور میڈیا ان کی اچھی طرح تذلیل کرے گا کے آپ کا تو کوئی قصور وار ہی ثابت نہ ہوا
اولاد سے تو گئے اب جھوٹے بھی ثابت ہو جائیں گے
...
 
Aun Nawaz Khan

New Member
آپ کی بات درست ھے۔ ُپاکستان میں جوڈیشل کمیشن کا قیام ایک مزاق ھی ھے۔ البتہ والدین کا یہی مطالبہ ھے! پشاور میں ھونے والی ایک تقریب میں ایک شہید کے والد نے اس مطالبے پر ذور دیا۔۔ خیر اگر یہ عمل دکھی والدین کے دلوں پر تھوڑا نرم
پٹی کا کام کر سکتا ھے تو کسی قابل اعتماد شخص کی سربراھی میں ایک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لانا چاھیے۔
http://www.thenews.com.pk/print/42812-aps-martyrs-mothers-demand-judicial-probe
 
Paradigm

Banned

فوج اس سانحے کو ہر سال عوام کی توجہ ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں پچانوے ہزار کی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کی وجہ سے اسکے منہ پر لگنے والی انمٹ کالک اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ سے ہونے والی ذلت و رسوائی سے ہٹانے کیلیے استعمال کرے گی

جس طرح فوج نے سانحہ ایبٹ آباد کی تحقیقات نہیں ہونے دی ہے اسی طرح فوج کبھی بھی اس سانحے کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہونے دے گی کیونکہ کسی آزاد اور شفاف جوڈیشل کمیشن کے قیام اور اسکی تحقیقات سے عوام کو پتہ چل جائے گا کہ

فوج اور دہشتگرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں. دہشتگرد وردی پہن لیں تو فوجی کہلاتے ہیں اور پگڑی پہن لیں تو طالبان بن جاتے ہیں

یہ آپکو ایک چھوٹی ہی مثال دے دیتا ہوں جو ثابت کرنے کیلیے کافی ہے کہ فوج اور دہشتگرد ایک ہیں یا دہشتگردوں کو فوج کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے

wi4rrd.jpg

bf4ak3.jpg

اگر فوج اور دہشتگرد ایک نہیں ہیں تو یہ دہشتگرد مولوی برقع کس طرح اسلام آباد میں آزاد گھوم پھر رہا ہے؟

Paradigm

Banned
جوڈیشل کمیشن پاکستان میں جس مذاق کا نام ہے اس کے باوجود بھی والدین اس کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں؟
اپنے دکھ کا مذاق اڑوانے کا شوق ہو چلا ہے انھیں؟
ساری قوم اور میڈیا ان کی اچھی طرح تذلیل کرے گا کے آپ کا تو کوئی قصور وار ہی ثابت نہ ہوا
اولاد سے تو گئے اب جھوٹے بھی ثابت ہو جائیں گے
...

شرم تم کو ذرا نہیں آتی

تمہارے بچے اس طرح بیدردی سے قتل کیے گئے ہوں اور انکے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے پر کوئی تمہیں کہے کہ "اولاد سے تو گئے اب جھوٹے بھی ثابت ہو جائیں گے" تو تمہیں ان والدین کو پہنچنے والے صدمے کا احساس ہو
 
Aun Nawaz Khan

New Member
جناب آپ نے ایک مثال دی ھے۔ اور ایسی بہت سی مثالیں مل جایے گی۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان میں ایک ھی ادارہ ایسا ھے جس پر قوم کو اعتماد ھے اور وہ فوج و پاکستان ھے۔ بات درست ھے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کا قیام منصر عام پر آ جاتا ھے اور شفافیت کا میار سامنے رکھا جاتا ھے؛ جو ان والدین کی درینہ خوایش ھے تو بہت سی باتیں سامنے آیں گی۔۔
 
ranaji

President (40k+ posts)
جناب آپ نے ایک مثال دی ھے۔ اور ایسی بہت سی مثالیں مل جایے گی۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان میں ایک ھی ادارہ ایسا ھے جس پر قوم کو اعتماد ھے اور وہ فوج و پاکستان ھے۔ بات درست ھے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کا قیام منصر عام پر آ جاتا ھے اور شفافیت کا میار سامنے رکھا جاتا ھے؛ جو ان والدین کی درینہ خوایش ھے تو بہت سی باتیں سامنے آیں گی۔۔[/QUOTELaikin Ayan Ali kaa case aur Dr. Asim ke case mai jo kuch huwa aur ho raha hai aur Punjab mai kisi corrupot parr haath naa daalnay saay bohat jaldd iss idaray kaa bhi wohi hasharr hona walaa hai jo Pakistan ke harr idaraay kaa ho chukka hai abb Awam ko yeh sabb action Topi Drama nazarr aa raha hai
 
Paradigm

Banned
جناب آپ نے ایک مثال دی ھے۔ اور ایسی بہت سی مثالیں مل جایے گی۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان میں ایک ھی ادارہ ایسا ھے جس پر قوم کو اعتماد ھے اور وہ فوج و پاکستان ھے۔ بات درست ھے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کا قیام منصر عام پر آ جاتا ھے اور شفافیت کا میار سامنے رکھا جاتا ھے؛ جو ان والدین کی درینہ خوایش ھے تو بہت سی باتیں سامنے آیں گی۔۔

جناب کچھ ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ آپ پر یہ وحی کب نازل ہوئی ہے، کون لایا ہے اور کس نے بھیجی ہے کہ پاکستان میں ایک ھی ادارہ ایسا ھے جس پر قوم کو اعتماد ھے اور وہ فوج ھے؟

اگر آپ فوجیوں کے چند بوٹ چاٹنے والوں کو قوم کہتے ہیں تو پھر اسمیں آپکا کوئی قصور نہیں ہے ورنہ حقائق تو یہ بتاتے ہیں کہ اس قوم کو جب بھی آزادی اظہار رائے دی گئی ہے تو اس قوم نے ہمیشہ فوج کو چھتر ہی مارے ہیں

جنرل ایوب خان کے بلدیاتی انتخابات سے لیکر جنرل پرویز مشرف کے ریفرینڈم تک کی اصلیت معلوم کر لیں، آنکھیں کھل جائیں گی کہ یہ قوم فوج پر کتنا اعتماد کرتی ہے؟ مشرقی پاکستان والوں نے تو ڈھاکہ کے پلٹن گراونڈ میں کافی کھل کر فوج پر اپنے "اعتماد" کا اظہار کیا تھا. جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان، جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف پر جس طرح قوم متفقہ طور پر لعنت بھیجتی ہے، وہ بھی قوم کا فوج پر "اظہار اعتماد" ہی ہے

آپکی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ سانحہ پشاور کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور اسکی شفافیت کا معیار سامنے رکھا جائے تاکہ شہید بچوں کے والدین کی درینہ خوایش پوری ہو سکے اور اس سانحے کے پس پردہ حقائق اور کردار قوم کے سامنے آ سکیں

میں آپکو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جن سانحات میں فوج یا اسکے لوگ ملوث ہوتے ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں ہی نہیں لایا جاتا ہے اور اگر کبھی جوڈیشل کمیشن بنایا بھی جائے تو اسکے نتائج عوام سے چھپائے جاتے ہیں. حمود الرحمان کمیشن رپورٹ اگر غیر ملکی ادارے سامنے نہ لاتے تو ہم اب تک اس سے بے خبر ہوتے؟ فوجی تنصیبات پر حملوں اور ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو چھپانے میں کون ملوث تھا؟ ہم اس سے ہمیشہ بے خبر ہی رہیں گے. زبان کھولنے کی کوشش کریں گے تو آپکی لاش کسی چوک میں بے گور و کفن پڑی ہوگی

میں اپنی بات ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ

فوج اور دہشتگرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں. دہشتگرد وردی پہن لیں تو فوجی کہلاتے ہیں اور پگڑی پہن لیں تو طالبان یا داعیش بن جاتے ہیں

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جوڈیشل کمیشن پاکستان میں جس مذاق کا نام ہے اس کے باوجود بھی والدین اس کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں؟
اپنے دکھ کا مذاق اڑوانے کا شوق ہو چلا ہے انھیں؟
ساری قوم اور میڈیا ان کی اچھی طرح تذلیل کرے گا کے آپ کا تو کوئی قصور وار ہی ثابت نہ ہوا
اولاد سے تو گئے اب جھوٹے بھی ثابت ہو جائیں گے
...
حضرت علی نے نہج البلاغہ میں فرمایا ہے کہ جو لوگ قتل عثمان میں ملوث تھے وہی قصاص کا مطالبہ کرنے لگے

فوج کے دشمن بھی سانحہ اے پی ایس کو فوج کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہی لوگ فوج کے خلاف باتیں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے لیکن فوجیوں کے بچے شہید ہونے کا ان کو بہت دکھ ہو رہا ہے ، منافقت کی زندہ مثال ! اسی طرح کی منافقت کو حضرت علی نے بےنقاب کیا اپنے قول کے ذریے
 
کہاں حضرت علی اور کہاں یہ کاٹھ کے الو جن پر مثال فٹ کر رہے ہو،بہی کبھی کوئی تھریڈ فرقہ بندی کی ہوا سے بچا بھی لیا کرو،ابھی تھوڑی دیر میں اپنی نیکیاں گنوانا شروع کر دو گے،مینے اپنے سنی دوست کے بچے کو ٥ بوتل خون دیا ،فلانا کیا ڈھمکانا کیا .کبھی کسی کو ولا بی دیتے ہیں
زیادہ پیار آ رہا ہے فوج پر تو ضیاء کی قبر پر جا کر سجدہ کرو اسی نے فرقہ پرستی کی بنیاد رکھی تھی جسکے شکار تم اکثر ہوتے ہو
اب دھمکی نہ لگانا ،ٹھنڈے دل سےسوچنا
 
Paradigm

Banned

حب الوطنی اور فوج کی دلالی میں فرق ہوتا ہے. یہ وہ باریک نقطۂ ہے جو فوج کے بوٹ چاٹنے والے نہیں سمجھ سکتے ہیں. انکے نزدیک فوجیوں کے بوٹ چاٹنا ہی حب الوطنی ہے.

پاکستانی فوج اپنے آقاوں کے حکم پر سعودی عرب اور دیگر چونتیس ممالک کی افواج کے اتحاد شامل ہو چکی ہے. جلد ہی بہت سے فرقہ پرستوں کی فوج سے "محبت" کا نشہ اترنے والا ہے اور "فوج پر لعنت، بیشمار بیشمار" کے نعروں کا آغاز ہونے والا ہے.

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

حضرت علی کا ہمسر تو کوئی نہیں ، یہ سچ ہے

میں تو صرف منافقوں کی منافقت بیان کر رہا تھا
:)
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
یاد کرو وہ وقت جب ہم نے 87 شہدا کے ساتھ دھرنا دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ صوبہ فوج کے کنٹرول میں دیا جائے ، ہمارے سمیت تمام مظلوم فوج سے ہی انصاف کی توقع رکھتے ہیں ، اور منافقین گالیاں بھی فوج کو دیتے ہیں قتل و غارت کی حمایت بھی کرتے ہیں پھر قصاص کا مطالبہ بھی کرتے ہیں

تم اپنے لال مسجد کے لوگوں کے لیے آواز اٹھایا کرو جو تمہارے بھائی بندے ہیں ، اور جمہوریت جمہوریت گایا کرو ، ہماری یا فوج کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں
 
Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
چودھری نثار کی اسسمبلی میں تقریر کے بعد
میں نے فلوقت مولوی برقع کی مخالفت چھوڑ دی ہے
وہ سرکار کے لئے دہشت گردوں کا شکار کر رہا ہے

مقناطیس بنا ہوا ہے

خوارج کتوں کی نشاندہی کے لئے

ہم تو جمہوریت پسند ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کو سلام کرتے ہیں.

منافق وہ ہیں جو ایک فوجی آمر کے بوٹ پالش کرتے اور دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں.

منافق چھوڑو اور جا کر فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کی قبر کی پوجا کرو. آخر وہ بھی اسی فوج کا آرمی چیف تھا.

ہمارے لیے فوج اور دہشتگرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں. دہشتگرد وردی پہن لیں تو فوجی کہلاتے ہیں اور پگڑی پہن لیں تو طالبان یا داعیش بن جاتے ہیں.

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایک جمہوری قدم اٹھاؤ ، کسی نے اپنے مقدمے کا فیصلہ سول عدالت سے کرانا ہے یا فوجی عدالت سے ، اسے سلیکٹ کرنے کا اختیار دے دو ۔ سب کو پتا چل جائے گا کہ فوج پر لوگ کتنا اعتماد کرتے ہیں ، خدا کی قسم ، تمام مظلوم فوجی عدالتوں کی طرف رح کریں گے جیسے مظلوم حضرت علی سے فیصلہ کروانے کو ترجیح دیتے تھے

یہ نا کہنا کہ میں نے حضرت علی کو فوج سے ملا دیا ، ان جیسا کوئی نہیں بس لوگوں میں کچھ کچھ ان جیسے خوبیاں ضرور پائی جاتی ہیں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
چودھری نثار کی اسسمبلی میں تقریر کے بعد
میں نے فلوقت مولوی برقع کی مخالفت چھوڑ دی ہے
وہ سرکار کے لئے دہشت گردوں کا شکار کر رہا ہے

مقناطیس بنا ہوا ہے

خوارج کتوں کی نشاندہی کے لئے
منافقت کی ایک تازہ مثال ملھذا کریں ، سانحہ صفورا کا ایک ملزم گرفتار ہوا ہے جس نے خود فائرنگ کی تھی ۔ اس خبیث کانام حافظ عمر تھا ، بھاگ کر چھپنے کے لئے اس نے داڑھی کٹوا لی اور اپنا نام حیدر عباس رکھ لیا ! منافقت کی زندہ مثال

میڈیا والے اس کو حافظ عمر عرف حیدر عباس لکھتے رہے
 
Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
منافقت کی ایک تازہ مثال ملھذا کریں ، سانحہ صفورا کا ایک ملزم گرفتار ہوا ہے جس نے خود فائرنگ کی تھی ۔ اس خبیث کانام حافظ عمر تھا ، بھاگ کر چھپنے کے لئے اس نے داڑھی کٹوا لی اور اپنا نام حیدر عباس رکھ لیا ! منافقت کی زندہ مثال

میڈیا والے اس کو حافظ عمر عرف حیدر عباس لکھتے رہے

ان کی جد بھی اسلام کے لبادے میں چھپ کر بچتے رہے ہیں
اور اب ان کی اولادیں بھی اسلامی نام اپنی منافقت کو چھپانے کے لئے استمعال کرتے ہیں

Paradigm

Banned
ایک جمہوری قدم اٹھاؤ ، کسی نے اپنے مقدمے کا فیصلہ سول عدالت سے کرانا ہے یا فوجی عدالت سے ، اسے سلیکٹ کرنے کا اختیار دے دو ۔ سب کو پتا چل جائے گا کہ فوج پر لوگ کتنا اعتماد کرتے ہیں ، خدا کی قسم ، تمام مظلوم فوجی عدالتوں کی طرف رح کریں گے جیسے مظلوم حضرت علی سے فیصلہ کروانے کو ترجیح دیتے تھے

یہ نا کہنا کہ میں نے حضرت علی کو فوج سے ملا دیا ، ان جیسا کوئی نہیں بس لوگوں میں کچھ کچھ ان جیسے خوبیاں ضرور پائی جاتی ہیں

یہی تو آپ سے کہہ رہا ہوں کہ جناب منافقت چھوڑیں اور کھل کر اقرار کریں کہ تمام مظلوم جنرل ضیاء الحق کی فوجی عدالتوں کی طرف رخ کرتے تھے جیسے مظلوم حضرت علی سے فیصلہ کروانے کو ترجیح دیتے تھے اور تمام مظلوموں کو جنرل ضیاء الحق کی شکل میں حضرت علی کا عکس نظر آتا تھا.