ایک دو دن میں طے کرلیں گے وفاقی حکومت کو کب فارغ کررہے ہیں : فواد چوہدری

fawad-shehbaz-and-nt.jpg


ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی،دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر نہ رہے،پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحاد نے وزارت اعلیٰ کے بعد اسپیکر شپ بھی جیت لی دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار سبطین خان نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے سبطین خان کو 185ووٹ ملے جبکہ ن لیگ اور اتحادی پارٹی کے امیدوار سیف الملوک کو 175 ارکان نے ووٹ ڈالے، چار ووٹ مسترد بھی کئے گئے۔

اسپیکر کا منصب سنبھالتے ہی تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی برطرفی کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے حق میں 186 ووٹ دیے گئے،حکومتی ارکان اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر کی برطرفی کیلئے 186 ووٹ درکار تھے۔ ارکان نے خفیہ رائے شماری کےدوران بیلٹ پیپر پر ہاں یا نہ پر ووٹ کیا،تحریک عدم اعتماد میں پہلا ووٹ یاسمین راشد کی جانب سےکاسٹ کیا جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوسرا ووٹ افتخارگیلانی نےکاسٹ کیا۔


پولنگ کے دوران اسپیکر کے امیدوار سبطین خان نے پینل آف چیئرمین کو تحریری اعتراض جمع کراتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اراکین چار بیلٹ پیپرز لے گئے ہیں جو ان کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں، ان بیلٹ پیپرز کی ریکوری کرائی جائے۔ جبکہ اپوزیشن اراکین نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر کے انتخاب میں خفیہ رائے شماری نہیں ہوئی، نون لیگی رکن بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ان کے بیلٹ پیپر پر نمبر لکھا تھا جو خفیہ رائے شماری میں نہیں آتا۔

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لگانے کے معاملے کو عدالت کے جانے کا اعلان کیا،انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے پر نو منتخب اسپیکر سبطین خان سے پینل آف چیئر وسیم خان نے حلف لیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تکنیکی الیکشن تھا اگر ایک بھی ووٹ مسترد ہوتا تو تحریک ناکام ہوجاتی،پی ٹی آئی ارکان کو مبارک باد دیتا ہوں ایک لوٹا اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت لینا اس لیے ضروری ہے،کیونکہ معیشت تباہ ہورہی ہے جب تک شہباز شریف کو اقتدار سے نہیں اتارتے معاشی استحکام ممکن نہیں،ہم ایک دو دن میں طے کرلیں گے وفاقی حکومت کو کب فارغ کررہے ہیں،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوٹے کی سیاست اور لوٹے کو آج ہم نے انجام کو پہنچا دیا،امید ہے اب پاکستان میں کوئی پارلیمنٹیرین اپناضمیرنہیں بیچےگا اور لوٹا نہیں بنے گا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کر کے حمزہ شہباز کو منتخب وزیراعلیٰ قرار دیا تھا،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کیا گیا تو سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور زیادہ ووٹ لینے پر پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دیا۔

 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars have ruined the economy, institutions, and image of Pakistan. The longer they stay the more they will damage Pakistan.
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
How can they take out Gov unless they break some allies of PDM. Rather than doing that, they should focus on building strong policies for the next term
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
fawad ch tumharey aor tumharey 72 sala pti president key tatton meyn pani hota na to ab tak kaam kaer chukey hotey. 72 sala Imran sirf pinki ko khush ker sakta hey