ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری،دوسری طرف عمران خان اورپی ٹی آئی ہے

asad%20umar.jpg

اسدعمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔یہ الیکشن عمران خان اور پرویز الہٰی کا نہیں ہم سب کا ہے۔علی امین گنڈاپور کو پنجاب آنے سے روکنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔علی امین گنڈاپور کا اتنا خوف ہے پتہ نہیں وہ کیا کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کا الزام دہرادیا۔ کہا انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ اس وقت سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ان حالات میں بھی الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک آرڈر بھی نظر نہیں آیا۔


سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ کی حالت انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔سندھ حکومت،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہاں ہے؟ملک کو اکٹھا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ متفقہ لیڈر ہو۔سندھ میں جان بوجھ کر کشیدگی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔کسی بھی خدشے کو بے نقاب کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تورانا ثنااللہ کارروائی کریں۔ تفتیش کرائی جائے کہ نواز شریف کو کس نے فارغ کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی سیاست میں شامل نہیں ہے ۔مسٹر ایکس کے بارے میں جب عمران خان بتانا چاہیں بتا دیں گے۔