RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)
میرے خیالی ذرائع کے مطابق ایک گہری سازش بنی جا رہی ہے - جو جنرل عاصم منیر نونیوں اور زرداریوں کے خلاف بن رہے ہیں - عمران خان کے خلاف جو ماحول بنا ہوا ہے یہ ایک سوچا سمجھا پلان ہے - در اصل عمران خان کی پچھلی حکومت کافی کمزور تھی اور روس جانے کی وجہ سے عالمی اداروں کی نظروں میں بھی آ گے تھے - اس لئے آئ ایم ایف کے ساتھ ان کے ہوتے ہوۓ کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا - خطرہ یہ تھا کہ ان نازک حالت کو نونی اور زراری کیش کر کے معصوم عوام کو عمران خان کے خلاف کر دیتے اور اگلے الیکشن جیتنا مشکل ہو جاتا یا کم از کم دو تہائی اکثریت نہ مل سکتی
ہماری پاک فوج کی اعلی قیادت اس خطرے کو سمجھ چکی تھی - اصل مسئلہ پاکستان نہیں بلکہ باہر کی دنیا تھی - وقت کی نزاقت کو سمجھتے ہوۓ عمران خان کو سامنے سے ہٹانا ضروری تھا - تا کہ اگلے الیکشن میں کوئی نقصان نہ ہو اور چور دوبارہ قوم پر مسلط نہ ہو جایں - اب کیوں کہ ساری دنیا کو یقین آ گیا ہے کہ عمران خان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہٹ گئے ہیں تو آئ ایم ایف کا معاہدہ ہو گیا ہے - نونی ااور زرداریوں کو اب یہ سمجھایا جا رہا ہے کہ تم عمران خان کو گرفتار نہ کرو - یہ کام کیر ٹیکر حکومت پر چھوڑ دو تا کہ تم بدنام نہ ہو - اور یہ اس جھانسے میں آتے جا رہے ہیں - انہوں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیٹ دے دی ہے -- اب ان میں اس تاریخ سے آگے جانے کی سکت نہیں - جوں ہی کیر ٹیکر حکومت آے گی تو دکھاوے کے لئے عمران خان کے خلاف مقدمات تیزی سے چلنے لگیں گے اور اسی تیزی سے اپنے منطقی انجام کو بھی پہنچنے لگیں گے - بوگس کیس کا کیا منطقی انجام ہوتا ہے
پھر ایلکشن میں عمران خان اپنی عوامی مقبولیت کی وجہ سے تاریخ کی طاقتور شخصیت بن کر ابھریں گے - ان کو تسلیم کیے بغیر دنیا کے پاس کوئی چارہ نہیں رھے گا - پھر آئین تبدیل کر کے صدارتی نظام لیا جاۓ گا
نواز شریف چوں کہ بہت سمجھ دار انسان ہے وہ اس خطرے کی بو سونگھ رہا ہے اسی لئے پاکستان آنے کی جرات نہیں کر رہا
arifkarim Citizen X Will_Bite Munawarkhan mughals desan atensari Husaink taban Dr Adam Sohail Shuja Chacha Basharat chacha jani Siberite Islamabadiya Arrest Warrant