اے ایمان والو تم اپنے آپ کو اور اپنے گهر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ

Amal

Chief Minister (5k+ posts)

ﺑِﺴــــــﻢِ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍﻟَـــﺮَّﺣْـﻤَـــﻦِ ﺍﻟــﺮَّﺣِﻴــــﻢ

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَہۡلِیۡکُمۡ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ عَلَیۡہَا مَلٰٓئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعۡصُوۡنَ اللّٰہَ مَاۤ اَمَرَہُمۡ وَ یَفۡعَلُوۡنَ مَا یُؤۡمَرُوۡنَ

ترجمہ ... اے ایمان والو تم اپنے آپ کو اور اپنے گهر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ جس کا ایندهن آدمی اور پتهر ہیں جس پر تند خو اور مضبوط قوی فرشتے متعین ہیں کہ نہ وہ کسی پر رحم کریں نہ کوئی ان کا مقابلہ کرکے بچ سکے گا جو اللہ کی ذرا نافرمانی نہیں کرتے کسی بات میں جو ان کو حکم دیتا ہے - اور جو کچھ ان کو حکم دیا جاتا ہے اس کو فورا بجالاتے ہیں
( سورہ التحریم : آیت 6 )

اس آیت میں تمام مسلمانوں کو حکم ہے کہ جہنم کی آگ سے اپنے آپ کو بهی بچائے اور اپنے اہل و عیال کو بهی , پهر جہنم کی آگ کی شدت کا ذکر فرمایا اور آخر میں یہ فرمایا کہ جو اس جہنم کا مستحق ہوگا وہ کسی زور و طاقت جتهہ یا خوشامد یا رشوت کے ذریعہ ان فرشتوں کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا جو جہنم پر مسلط ہیں جس کا نام زبانیہ ہے
لفظ اهلیکم میں اہل و عیال سب داخل ہیں جن میں بیوی اولاد غلام باندیاں سب داخل ہیں

اہل و عیال کو جہنم سے کیسے بچایا جائے ..؟

ایک روایت میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو جہنم سے بچانے کی فکر تو سمجھ میں آگئی کہ ہم گناہوں سے بچے اور اور احکام الہیہ کی پابندی کریں مگر اہل و عیال کو ہم کس طرح جہنم سے بچائیں ...؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو جن کاموں سے منع فرمایا ہے ان کاموں سے ان سب کو منع کر دو اور جن کاموں کے کرنے کا تم کو حکم دیا تم ان کے کرنے کا اہل و عیال کو حکم کرو تو یہ عمل ان کو جہنم کی آگ سے بچا سکے گا ۔
ایک شخص کی ذمہ داری صرف اپنے ہی نفس کو اللہ کے عذاب سے بچانا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے اہل وعیال کو بھی جہنم سے بچنے کی ترغیب دلانا ضروری ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک حاکم (راعی،نگہبان) ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا،امیر حاکم ہے اور آدمی اپنے گھروالوں کا حاکم ہے،عورت اپنے شوہر کے گھر اور بچوں پر حاکم ہے، پس تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے متعلق سوال کیا جائے گا
(صحیح بخاری:5200،صحیح مسلم:1829)

دنیا کی آگ کی شدت جہنم کی شدت کا انہترواں (69) حصہ ہے۔

ترجمہ: میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔
اللیل14
عَن أبي هريرةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ : نَارُكُم جزء مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِن نَارِ جَهَنَّمَ، قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةٌ. قَالَ : فُضِّلَتْ عَلَيْهِنَّ بِتِسْعَةٍ وَشتیْنَ جُزْءً كُلَّهَا مِثْلُ حَرَّهَا. (متفق عليه)
(صحیح بخاری: کتاب بدء الخلق، باب صفة النار وأنها مخلوقة، صحيح مسلم كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها، باب جهنم أعاذنا الله منها)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کی گرمی کے ستر حصے کا ایک حصہ ہے۔ کہا گیا اے اللہ کے رسول ! یہ آگ کافی تھی (جلانے کے لئے) آپ نے فرمایا: وہ تو اس سے انہتر (69) حصے زیادہ گرم ہے ہر حصہ میں اتنی گرمی ہے۔

Panthar_pk

MPA (400+ posts)
بھلا پتھروں کو کس بات کی سزا دی جائے گی، کوئی اہلِ اسلام میرے علم میں اضافہ کرے۔۔۔
Pathar fuel ka kaam karan gy, yin patharo ky idols bana kr yea loog poojtay that vo ain ky saath jalain gy just to show they mean nothing

saza mushriko ko hi mil rahi hy , imagine krny ki baat hy jis ko khuda banaya ussi ky saath jal rahay hain to more pain
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
Pathar fuel ka kaam karan gy

خدا کو آگ جلانے کیلئے ایندھن کی محتاجی کیوں؟

yin patharo ky idols bana kr yea loog poojtay that vo ain ky saath jalain gy just to show they mean nothing

saza mushriko ko hi mil rahi hy , imagine krny ki baat hy jis ko khuda banaya ussi ky saath jal rahay hain to more pain

اس طرح تو کعبہ بھی پتھر کا ہے اور حجرِ اسود بھی پتھر کا، لوگ اول الذکر کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں اور موخر الذکر کو مقدس سمجھ کر چومتے ہیں، تو کیا یہ بھی آگ میں جلیں گے؟
 
Panthar_pk

MPA (400+ posts)
خدا کو آگ جلانے کیلئے ایندھن کی محتاجی کیوں؟

اس طرح تو کعبہ بھی پتھر کا ہے اور حجرِ اسود بھی پتھر کا، لوگ اول الذکر کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں اور موخر الذکر کو مقدس سمجھ کر چومتے ہیں، تو کیا یہ بھی آگ میں جلیں گے؟
agar koi agenda hy to behaz krny ka faida nahi, i am preety sure tum ko pata hy Kaaba sirf aik direction hy Kaaba ko na koi sajda krta hy na poojta hy na kaabay say koi madad maangta hy,
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
agar koi agenda hy to behaz krny ka faida nahi, i am preety sure tum ko pata hy Kaaba sirf aik direction hy Kaaba ko na koi sajda krta hy na poojta hy na kaabay say koi madad maangta hy,

بالکل۔ کعبے کو کوئی نہیں پوجتا، اسی طرح ہندو بھی پتھروں کو نہیں پوجتے، وہ بھی مورتی کو صرف خدا یا اس کے اوتار کی مینی فیسٹیشن (مظہر / شبیہہ) کے طور پر سامنے رکھتے ہیں۔ لہذا اس بات کی کوئی سینس ہی نہیں بنتی کہ جس چیز کو وہ پوج ہی نہیں رہے، اس کو جہنم میں ڈالا جائے۔۔
 
yea batao tum kon say mulk main rahtay ho, Pakistan ya Pakistan say bahir,

maray kai hindu dost hain un ko daykh bhe chuka hoon janta hoon

ALLAH ky ilawa kisi ko bhee pukarna Shirk hy yea shirk aksar barailvi or shia bhe krty hain

ajeeb logic de hy

let me tell you from 1st hand knowledge, jo thora parhay leekhy hindu hain voh kehtay hain yea idols sirf focus krny ky leyain hain or jo kum parhay leekhay ya ziddi katar qisam kyy hain vo ain idols ko hi poojtay hain regardless in both cases they are not worshiping ALLAH or ALLAH ky ilawa through those idols or directly kisi or hi hasti ko pukar rahay hain un ko pooj rahay hain

2nd Arab ky mushrik ain Idols ko hi poojtya thay or abhe bhe idols ko he pooja jata hy

ALLAH ky ilawa kisi ko bhe pukaro hy :gaib" main shirk hy or shirk ki maafi nahi or tooba keyea bagir hi mr gaya
 
Meme

Minister (2k+ posts)
بھلا پتھروں کو کس بات کی سزا دی جائے گی، کوئی اہلِ اسلام میرے علم میں اضافہ کرے۔۔۔
حضرت عبداللہ بن مسعود اور ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” یہ پتھر گندھک کے ہوں گے۔ “ (طبری)

Burning stone/Brimstone
بطور ایندهن آگ بھڑکانے کے لئے ڈالے جائیں گے۔

العیاز باللہ تعالیٰ

بحمد اللہ ساری انفارمیشن اور تفاسیر ایک کلک پہ دستیاب ہے۔
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
حضرت عبداللہ بن مسعود اور ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” یہ پتھر گندھک کے ہوں گے۔ “ (طبری)

Burning stone/Brimstone
بطور ایندهن آگ بھڑکانے کے لئے ڈالے جائیں گے۔

العیاز باللہ تعالیٰ

بحمد اللہ ساری انفارمیشن اور تفاسیر ایک کلک پہ دستیاب ہے۔

اللہ میاں کو آگ جلانے کیلئے ایندھن کی محتاجی کیوں؟ وہ تو قرآن میں کہتا ہے میں کن کہتا ہوں اور کام ہوجاتا ہے۔ پھر یہ پتھروں والا جھنجھٹ کس لئے؟
 
Last edited:

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
yea batao tum kon say mulk main rahtay ho, Pakistan ya Pakistan say bahir,

maray kai hindu dost hain un ko daykh bhe chuka hoon janta hoon

ALLAH ky ilawa kisi ko bhee pukarna Shirk hy yea shirk aksar barailvi or shia bhe krty hain

ajeeb logic de hy

let me tell you from 1st hand knowledge, jo thora parhay leekhy hindu hain voh kehtay hain yea idols sirf focus krny ky leyain hain or jo kum parhay leekhay ya ziddi katar qisam kyy hain vo ain idols ko hi poojtay hain regardless in both cases they are not worshiping ALLAH or ALLAH ky ilawa through those idols or directly kisi or hi hasti ko pukar rahay hain un ko pooj rahay hain

2nd Arab ky mushrik ain Idols ko hi poojtya thay or abhe bhe idols ko he pooja jata hy

ALLAH ky ilawa kisi ko bhe pukaro hy :gaib" main shirk hy or shirk ki maafi nahi or tooba keyea bagir hi mr gaya

پتھروں کو جہنم میں جلانے کی لاجک پھر بھی نہیں بنتی۔ یہ تو ایسے ہی ہے گن سے کوئی شخص کسی کو قتل کردے تو جج ملزم کے ساتھ گن کو بھی پھانسی دینے کا حکم صادر کردے۔ کیا یہ کوئی عقل والی بات لگے گی؟
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ﺑِﺴــــــﻢِ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍﻟَـــﺮَّﺣْـﻤَـــﻦِ ﺍﻟــﺮَّﺣِﻴــــﻢ

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَہۡلِیۡکُمۡ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ عَلَیۡہَا مَلٰٓئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعۡصُوۡنَ اللّٰہَ مَاۤ اَمَرَہُمۡ وَ یَفۡعَلُوۡنَ مَا یُؤۡمَرُوۡنَ

ترجمہ ... اے ایمان والو تم اپنے آپ کو اور اپنے گهر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ جس کا ایندهن آدمی اور پتهر ہیں جس پر تند خو اور مضبوط قوی فرشتے متعین ہیں کہ نہ وہ کسی پر رحم کریں نہ کوئی ان کا مقابلہ کرکے بچ سکے گا جو اللہ کی ذرا نافرمانی نہیں کرتے کسی بات میں جو ان کو حکم دیتا ہے - اور جو کچھ ان کو حکم دیا جاتا ہے اس کو فورا بجالاتے ہیں
( سورہ التحریم : آیت 6 )

اس آیت میں تمام مسلمانوں کو حکم ہے کہ جہنم کی آگ سے اپنے آپ کو بهی بچائے اور اپنے اہل و عیال کو بهی , پهر جہنم کی آگ کی شدت کا ذکر فرمایا اور آخر میں یہ فرمایا کہ جو اس جہنم کا مستحق ہوگا وہ کسی زور و طاقت جتهہ یا خوشامد یا رشوت کے ذریعہ ان فرشتوں کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا جو جہنم پر مسلط ہیں جس کا نام زبانیہ ہے
لفظ اهلیکم میں اہل و عیال سب داخل ہیں جن میں بیوی اولاد غلام باندیاں سب داخل ہیں

اہل و عیال کو جہنم سے کیسے بچایا جائے ..؟

ایک روایت میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو جہنم سے بچانے کی فکر تو سمجھ میں آگئی کہ ہم گناہوں سے بچے اور اور احکام الہیہ کی پابندی کریں مگر اہل و عیال کو ہم کس طرح جہنم سے بچائیں ...؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو جن کاموں سے منع فرمایا ہے ان کاموں سے ان سب کو منع کر دو اور جن کاموں کے کرنے کا تم کو حکم دیا تم ان کے کرنے کا اہل و عیال کو حکم کرو تو یہ عمل ان کو جہنم کی آگ سے بچا سکے گا ۔
ایک شخص کی ذمہ داری صرف اپنے ہی نفس کو اللہ کے عذاب سے بچانا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے اہل وعیال کو بھی جہنم سے بچنے کی ترغیب دلانا ضروری ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک حاکم (راعی،نگہبان) ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا،امیر حاکم ہے اور آدمی اپنے گھروالوں کا حاکم ہے،عورت اپنے شوہر کے گھر اور بچوں پر حاکم ہے، پس تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے متعلق سوال کیا جائے گا
(صحیح بخاری:5200،صحیح مسلم:1829)

دنیا کی آگ کی شدت جہنم کی شدت کا انہترواں (69) حصہ ہے۔

ترجمہ: میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔
اللیل14
عَن أبي هريرةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ : نَارُكُم جزء مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِن نَارِ جَهَنَّمَ، قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةٌ. قَالَ : فُضِّلَتْ عَلَيْهِنَّ بِتِسْعَةٍ وَشتیْنَ جُزْءً كُلَّهَا مِثْلُ حَرَّهَا. (متفق عليه)
(صحیح بخاری: کتاب بدء الخلق، باب صفة النار وأنها مخلوقة، صحيح مسلم كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها، باب جهنم أعاذنا الله منها)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کی گرمی کے ستر حصے کا ایک حصہ ہے۔ کہا گیا اے اللہ کے رسول ! یہ آگ کافی تھی (جلانے کے لئے) آپ نے فرمایا: وہ تو اس سے انہتر (69) حصے زیادہ گرم ہے ہر حصہ میں اتنی گرمی ہے۔

اللہ آپکو جزائے خیر دے، دُنیا اور آخرت ۔میں کامیابی عطا فرمائے . آمین
 
Amal

Chief Minister (5k+ posts)

اللہ آپکو جزائے خیر دے، دُنیا اور آخرت ۔میں کامیابی عطا فرمائے . آمین

الله يعطيك من خير الدنيا والاخره ويرزقك الفرحه الدايمه ويبعد عنك كل هم وغم ويريح قلبك من كل وجع امين يارب العالمين.
 
Amal

Chief Minister (5k+ posts)
بھلا پتھروں کو کس بات کی سزا دی جائے گی، کوئی اہلِ اسلام میرے علم میں اضافہ کرے۔۔۔

پتھروں کو سزا دینے کا کونسیپٹ آپ جیسا انٹیلیکٹ ہی دے سکتا ہے ورنہ ہم جیسے کم آئی کیو کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کے جہنم میں تپے ہوئے پتھروں کے ساتھ ظالمین جل رہے ہوں گے ۔
اے ہمارے رب ہمیں جہنم سے بچالینا ، اللہ ھما آمین یا رب العالمین
 
Panthar_pk

MPA (400+ posts)
پتھروں کو جہنم میں جلانے کی لاجک پھر بھی نہیں بنتی۔ یہ تو ایسے ہی ہے گن سے کوئی شخص کسی کو قتل کردے تو جج ملزم کے ساتھ گن کو بھی پھانسی دینے کا حکم صادر کردے۔ کیا یہ کوئی عقل والی بات لگے گی؟
zabardasti baat nahi samaghni to alag baat hy

asal badla hota hy dushman ko ussi ki gun say maro , yea jis pathar ko pooj rahay that vo hi ais aaj ka fuel hoon gy ky c dohri saza ho gi

Allah mughay to ais saza say or qamat honay pr kisi bhe tarhan ki saza say zaroor zaroor bachai , Allah mughay har tarhan ki saza say bachai

I dont want to go to hell ,

aab tum mano ya nahi marna to hy moot say bach kr dekhao to mano
or agar marna haq hy to qamat ka hona or saza or jaza ka honi bhe haq hy wrna marny ka kia faida
 
Back
Top