
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرہ لگانے کو شرمساری کی بات قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر ) پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پاکستانی طالب علم کو برطانیہ کی بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں ڈگری لیتے ہوئے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731997548871639058
ویڈیو کے ساتھ شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق عمیر علی نامی اس طالب علم کا تعلق پاکستانی علاقے جتوئی سے ہے جس نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی تعلیم مکمل کی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا اور اس حرکت کو شرمناک قرار دیا۔
احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اندھے مقلدوں کو مسجد نبویﷺ ، میدان عرفات کے تقدس کا بھی خیال نہیں ہے ، یہ ان مقامات پر بھی سیاسی نعرے لگاتے ہیں تو یونیورسٹی کانوکیشن کی کیا حیثیت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1732058878035349937
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی فخر کی نہیں بلکہ شرمساری کی بات ہے، تعلیمی اداروں کی ان تقریبات کا ایک وقار ہوتا ہے، ایسی تقریبات کو سیاسی جلسہ بنا کر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ahsaniqbabsajcjkshs.png