بشریٰ بی بی کی رہائی کے بدلے گنڈاپور نے کیا پیشکش کی؟انصار عباسی کا دعویٰ

ansar-abbasi-imran-khan-bushra-bibi.jpg


بشریٰ بی بی کی رہائی کے بدلے گنڈاپور نے کیا پیشکش کی؟ عمران بشریٰ اور وزیراعلیٰ کے پی کے سوا پارٹی میں کوئی نہیں جانتا

بشریٰ بی بی کی رہائی کے بدلے گنڈاپور نے کیا پیشکش کی؟ عمران بشریٰ اور وزیراعلیٰ کے پی کے سوا پارٹی میں کوئی نہیں جانتا, انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو بتایا بشریٰ بی بی کی جیل سے حالیہ رہائی میں انہوں نے کردار ادا کیا تھا.

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا گنڈا پور کو علم تھا بشریٰ بی بی کو کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ حکام کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ان کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی خاطر ان کیلئے سیکیورٹی بھیجی جائے۔

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ان ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈا پور کو بتایا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کیلئے کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا لیکن یہ معلوم نہیں کہ جن لوگوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے بشریٰ بی بی کی رہائی کا بتایا تھا اُن کو گنڈا پور نے کوئی یقین دہانی کرائی ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا دیگر کے علاوہ گنڈا پور نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے بانی چیئرمین کی اہلیہ کو 9ماہ کی قید بعد رہا کرانے میں کردار ادا کیا تھا, گنڈاپور کی طرف سے ان کے ’’کردار‘‘ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا وزیر اعلی ہونے کی حیثیت سے وہ واحد پارٹی رہنما ہیں جن کی اسٹیبلشمنٹ تک رسائی ہے، گنڈا پور عمران خان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں, پارٹی کے اندر یہ باتیں چل رہی ہیں کہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور وہ تین لوگ ہیں جنہیں علم ہوگا کہ بشریٰ بی بی کو کیوں اور کن شرائط پر دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا اور انہیں جانے دیا گیا۔

ایک اہم سرکاری ذریعے نے چند روز قبل اس نمائندے کو بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں لیکن انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر انہیں جیل میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا,متعلقہ حکام اور پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی کہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تھی لیکن ماضی کے برعکس اس مرتبہ انہیں جیل میں مزید عرصہ کیلئے قید رکھنے کیلئے کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کو گزشتہ جمعرات کو رہا کیا گیا تھا، جس کے ایک دن قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی, بشریٰ بی بی کی رہائی کو
عمران خان اور ان کی فیملی کیلئے گزشتہ سال اگست کے بعد سے سب سے بڑا قانونی ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
That's true. Gandapur jab failed march se ghayab ho kar establishment se mil kar aya tha tu Gandapur ne kaha tha ke ab achi khabar mile ge.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بشریٰ بی بی کی رہائی کے بدلے گنڈاپور نے کیا پیشکش کی؟ عمران بشریٰ اور وزیراعلیٰ کے پی کے سوا پارٹی میں کوئی نہیں جانتا.....
لیکن میں انصار عباسی رئیس الکاذبین والمنافقین اس سے باخبر تھا کیونکہ جب یہ پیشکش ہو رہی تھی تو میں بقلم خود گنڈاپور کی کرسی کے پیچھے چھپا ہوا یہ سب کچھ سن اور دیکھ رہا تھا
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

بشریٰ بی بی کی رہائی کے بدلے گنڈاپور نے کیا پیشکش کی؟ عمران بشریٰ اور وزیراعلیٰ کے پی کے سوا پارٹی میں کوئی نہیں جانتا..... لیکن میں انصار عباسی رئیس الکاذبین والمنافقین اس سے باخبر تھا کیونکہ جب یہ پیشکش ہو رہی تھی تو میں بقلم خود گنڈاپور کی کرسی کے پیچھے چھپا ہوا یہ سب کچھ سن اور دیکھ رہا تھا
Lunber one nay ya shosha chodrra hay.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
All nonsense propaganda by napka fauj touts. They had no case against an innocent woman so the courts had to set her free. Lanat on the pathetic criminals who forcefully imprison innocents.
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)

Nebula

Minister (2k+ posts)
Agencies are doing all dirty work for govt instead of working to safe life of young guarding and giving life on daily basis. Stop this nonsense
 

Back
Top