
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلاول بھٹو سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر جرمانے عائد کردیئے ہیں۔
خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کےدوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور خورشیدشاہ پر فی کس 50 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراطلاعات و نشریات سندھ سعید غنی، عبدالقادر پٹیل ، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑوکو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے رہنما پیپلزپارٹی نگہت اورکزئی کو جرمانہ عائد نہیں کیا تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور میں پیپلزپارٹی کے ایک جلسے میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنما ؤں کی شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
الیکشن کمیشن نے ان نوٹسز میں کہا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر کوئی بھی سیاستدان کسی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا ،پبلک آفس ہولڈرز کی جانب سے جلسے میں شرکت اور تقاریر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11bilawalfine.jpg