بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

7landmine.jpg

بلوچستان کےعلاقےکوہلو کاہان میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوہلوکی تحصیل کاہان کےعلاقےلکڑوڈھ میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی۔

جیسے ہی ایک موٹر سائیکل اس بارودی سرنگ کے قریب پہنچی تو دھماکا ہو گیا، سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پرجاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

دونوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو کوہلو منتقل کردیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ کوہلو کے علاقے بارودی سرنگ کے حملے میں 2 بے گناہ بلوچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک شخص شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ میرا اختر مینگل اور ساتھیوں سے سوال ہے کہ وہ ایسے واقعات پر خاموش کیوں ہیں؟

Capture.jpg