بلوچستان میں سرکاری تعلیمی نظام تباہ؟ لاکھوں بچے اسکولز جانے سے قاصر

56a39ba965fd9.jpg


بلوچستان میں سرکاری تعلیمی نظام تباہ

بلوچستان میں سرکاری تعلیمی نظام تباہ ہوگیا, صوبے میں 8 لاکھ بچے اسکولز جانے سے قاصر ہیں۔
نگراں وزیر تعلیم بلوچستان پروفیسر قادر بخش نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا صوبے کے 1964 اسکولوں کی چھت اور چار دیواری نہیں جبکہ 3500 اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند ہیں۔

انہوں نے بتایا 12 ہزار پرائمری اسکولوں میں سے 6 ہزار اسکولوں میں صرف ایک ٹیچر موجود ہے، 11 ہزار اسکولوں میں بجلی اور 10 ہزار میں پانی کی سہولت نہیں۔

نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر 5500 اسکولوں میں سے 50 کی مرمت بھی نہیں کی گئی ہے,پروفیسر قادر بخش نے مزید کہا کہ بلوچستان کا شعبہ تعلیم گمبھیر مسائل سے دوچار ہے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بدھ کو سنڈیمن ہائی اسکول کوئٹہ کا دورہ کیا ،کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی، نگران وزیر اعلیٰ نے کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کا بھی معائنہ کیا.

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر نصیر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سنڈیمن ہائی اسکول کا شمار پاکستان کے بہترین سرکاری اسکولوں میں ہوتا ہے اور یہاں سے ہر سال قابل اور ہونہار طلباء فارغ التحصیل ہوتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ 2025 سے اسکول میں سی جی پی اے گریڈنگ نظام کا قیام بھی زیر غور ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع پر اسکول کے پرنسپل کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثالی سرکاری اسکول ہے، انہوں نےصوبائی سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ صوبے کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں کا بھی دورہ کریں تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری لائی جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی پیش کرنے والےاستاد محمد جہانگیر کو کیش پرائز بھی دیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر ، سیکرٹری مواصلات قمبر دشتی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
بلوچوں نے تعلیم حاصل کر کے کیا کرنا ہے یرہ ۔۔؟ جب بڑوں نے ساری عمر کمپنی کی غلامی کرنی ہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Meingaal Deingaal ki pockets ma sara budget jata ha ...... aur company issi liye tarqiyaati budget daiti ha k kids taraaqi na kr jainn, budget bhi spend krna ha tu meingaal deingaal taraqi kr jate hann