بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس سیاسی ایجنڈے کے تحت بنائے گئے،جمائما

jamaima-khan-fake-account-n.jpg


چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے ہیں۔

ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے جعلی اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا یہی وہ چیز ہے جس کا مجھے اس وقت ڈر تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے موجود بلیو ٹکس کو ہٹا دیا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی ایک صارف کے سوال کے جواب میں ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اصل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے بلیو ٹکس کی بحالی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/x/status/1659311882367279106
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوال کرنے والی ٹوئٹر صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل واضح کرچکی ہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں ہے اور سیاسی لڑائیوں سے دور رہنے کے لیے سیاسی معاملات میں بحث کرنے اور حصہ لینے سے گریز کرتی ہیں،جان بوجھ کر سیاسی معاملات سے دور رہتی ہیں تاکہ سیاست سے جڑے تنازعات سے دور رہیں۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
پوری دنیا ان بُوٹوں کی گ ا ن ڈ پر تھو تھو کر رہی ہے۔ فوجی عدالتوں میں مُنیرے حرامی کا ٹرائل ہو گا۔ ویلا آن والا اے