
بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے صومالی قذاقوں کے قبضے سے پاکستانی شہریوں کو آزاد کروا لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے ماہی گیری کرنے والے کے ایرانی کشتی النعیمی اور اس کے عملے میں شامل 19 پاکستانی شہریوں کو حفاظت کے ساتھ صومالی قزاقوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔ 11 صومالی قزاقوں نے ماہی گیری کرنے والے ایرانی کشتی النعیمی کے عملے کو یرغمال بنا رکھا تھا۔
بھارتی بحریہ کی طرف سے ایرانی کشتی النعیمی کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے کے -47 رائفلیں پکڑے صومالی قزاق کشتی پر کھڑے ہیں،
ایک اور تصویر میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو کشتی کے اوپر منڈلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی بحریہ کے کمانڈوز کے ایرانی ماہی گیر کشتی پر سوار ہونے کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1752260655254790560
ایک تصویر میں بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر النعیمی کے اوپر منڈلاتے دیکھا گیا، دوسری تصویر میں بھارتی کمانڈوز قزاقوں کے گروپ پر رائفلیں تانیں کھڑے ہیں اور چند افراد گھٹنے ٹیک کر بیٹھے ہیں جن کے ہاتھ ان کی کمر کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ بھارتی بحریہ کی طرف سے یہ ریسکیو آپریشن سوموار کی رات بھارتی شہر کوچی سے تقریباً 850 ناٹیکل میل (1 ہزار 574 کلومیٹر) دور مغرب میں کیا گیا۔
بھارتی جنگی جہاز نے صومالیہ کے مشرقی ساحل صومالی قزاقوں کی طرف سے اغوا ماہی گیر جہاز پر ریسکیو آپریشن کیا جس میں عملے کے تمام 19 ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
قبل ازیں بھارتی بحریہ کے کمانڈوز نے ایف وی ایمان کے عملے میں شامل 17 ایرانی ماہی گیر صومالی قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کروائے تھے، یہ پچھلے 36 گھنٹوں میں بھارتی بحریہ کا دوسرا ریسکیو آپریشن تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bha1h1h2.jpg