بھارتی جاسوس کلبھوشن پر مبنی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا گانا جاری

kulboshan-yadivvv-film-dhai-chal.jpg


بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان میں کارروائیوں پر بنی فلم کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری , بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے بنی فلم کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے ”تمغہ فخرِ پاکستان“ اور”گلوبل وومن ایوارڈ“ حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمرنے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے بنی فلم کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے بھارتی جاسوس کی پاکستان مخالف کارروائیوں پر بنی فلم "ڈھائی چال" کا گانا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے سامنے ڈھائی چال فلم کا پہلا آفیشل گانا " نکلو پاکستان کی خاطر" پیش کر رہی ہوں ، اس گانے کا مقصد "بلوچستان / پاکستان کے غیر مقبول ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ گانے کو یوم دفاع پاکستان پاکستان کے موقع پر ریلیز کیا گیا جسے معروف پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے اور گانے میں فلم کے مرکزی کرداروں کو پیش کیا گیا ہے۔



تین سال قبل ڈھائی چال‘ کو 2019 میں بنانے کا اعلان ہوا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020ء میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ مارچ 2022ء میں ڈھائی چال کا ٹریلر ریلیز کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ فلم کو جون 2022 میں ممکنہ طور پر ریلیز کیا جائے گا لیکن کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز کو موخر کیا گیا تھا۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت ودیگر اداکار شامل ہیں، فلم کی کہانی پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی دہشت گردی کارروائیوں اور بھارتی مداخلت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا جو کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے باتیں کر رہے ہیں۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بھی بھارت کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے ہوتے ہیں تو وہ اپنے ہی شہریوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

ہدایت کار تیمور شیرازی کی فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی جبکہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے اور معروف اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر فلم میں ایک صحافی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
na bhai is khelaf koi bat na kare khalbhodhan jee k bare mai kya pta kal ko wo b muhabe watan qarar de k hume utha leya jaye hum door he ache bhaye