بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ریاست تامل ناڈو کے جنگل میں ہیلی کاپٹر حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے، فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے کچھ دیر قبل کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ہیلی کاپٹر فضا میں موجود ہے اور اچانک غائب ہوجاتا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ دورانِ پرواز اس کا توازن کچھ برقرار نہیں ہے،بھارتی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ فوٹیج 8 دسمبر کی ہے اور یہ ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہے۔
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ہلاک ہوگئے تھے، ہیلی کاپٹر گرنے سے ان کی اہلیہ اور اعلٰی فوجی افسران سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے،بھارتی ایئرفورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں،ہیلی کاپٹر تباہی کے پیچھے تخریب کاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے، جبکہ باغی گروپ ملیشیا کے رکن کو بھی گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔