بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا:شیخ رشید

rasheed-ahmad-sheikh-and-imran-ecp.jpg


سابق وزیر داخلہ شیخ کہتے ہیں کہ حکومتی اتحاد مسائل حل کرسکتا ہے نہ الیکشن کرانے کے قابل ہے،تیرہ جماعتی اتحاد نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ہدف بنا رکھا ہے،100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد عمران خان کو نااہل کرنا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھونڈا ہے جو سپریم کورٹ میں نیست و نابود اور دفن ہوجائے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے سیاست میں مزید انتشاراور خلفشار بڑھے گا،مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1555058738146721792
اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا ہے،اتحادی اب چاہیں میڈیا میڈیا کھیلیں،نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے کیونکہ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی،شیخ رشید چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔