بیس فیصد پاکستان چھوڑنے کے خواہشمند

Lodhi

Chief Minister (5k+ posts)
110711100726_pak_army_kurram_226x170_reuters_nocredit.jpg

پاکستانی فوج ایک واحد ادارہ ہے جس پر اسّی فیصد عوام نے اعتماد برقرار رکھا ہوا ہے: سروے

ایک تازہ سروے کے مطابق پاکستان میں تقریباً بیس فیصد شہری ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہیں۔
ابو ظہبی میں قائم گیلپ تنظیم کی جانب سے یہ سروے مئی دو ہزار گیارہ میں کیاگیا۔ اس سے قبل سنہ دو ہزار آٹھ میں صرف چھ فیصد پاکستانی ایسے تھے جو باہر جا کر اپنی زندگی بہتر بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام کی ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی شرح میں اضافہ اپنے ملک میں اداروں پر اعتماد کی کمی ہے۔
سروے کے مطابق ایک تہائی سے بھی کم پاکستانی افراد حکومت، مقامی پولیس، انتخابات میں شفافیت جیسے امور پر اعتماد رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہماری نامہ نگار نخبت ملک نے بتایا کہ یہ سروے پانچ سے پچیس مئی کے درمیان کیا گیا جب ایبٹ آْباد میں امریکی کارروائی کے بعد سکیورٹی اداروں پر ملک میں شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ تاہم سروے کے مطابق پاکستانی فوج ایک واحد ادارہ ہے جس پر اسّی فیصد عوام نے اعتماد برقرار رکھا ہوا ہے۔
اکیاسی فیصد پاکستانی اپنے ملک کی حکومت کو بدعنوان سمجھتے ہیں جبکہ گزشتہ چھ سالوں میں یہ شرح تیرہ فیصد بڑھی ہے۔
گیلپ سروے

اکیاسی فیصد پاکستانی اپنے ملک کی حکومت کو بدعنوان سمجھتے ہیں جبکہ گزشتہ چھ سالوں میں یہ شرح تیرہ فیصد بڑھی ہے۔
پاکستانی افراد اپنے علاقے کے نمائندوں پر بھی اعتماد نہیں رکھتے۔ محض تین میں سے ایک پاکستانی ایسا ہے جو اپنے علاقے میں موجود حکومتی نمائندے یا سرکاری اہلکار سے مطمئین ہے۔
اس رپورٹ کو ترتیب دینے والوں کے مطابق یہ سروے تقریباً دس ہزار ایک سو انتالیس بالغ افراد سے براہ راست گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مسلسل غربت، تعلیم کی کمی، شدت پسندی، بیروزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے اور کئی سالوں تک ایک غیر سرکاری تحقیقاتی ادارے فنڈ فار پیس کے انڈیکس پر پاکستان ایک ناکام ریاست کے طور پر اس کا نام لیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی مرد ملک میں عدلیہ اور دوسرے اداروں پر اپنی پسند اور ناپسندیدگی کا اظہار عورتوں کی نسبت زیادہ کرتے ہیں۔
اکہتر فیصد پاکستانی مردوں کا خیال ہے کہ عدلیہ پر انہیں اعتماد ہے جبکہ اسی سوال کا جواب جب عورتوں سے پوچھا گیا تو چالیس فیصد نے اس کا جواب دیا۔
رپورٹ کے مطابق اکیاسی فیصد پاکستانیوں کے خیال میں حکومت وقت بدعنوان ہے جبکہ سنہ دو ہزار پانچ میں یہی تعداد اڑسٹھ فیصد تھی
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/07/110728_pak_survey_gallup_rh.shtml۔
 

hamza100

Councller (250+ posts)
i think biggest hurdle in Pakistan progress is pakistan army. still they love army. this is a very unlucky nation in a sense that they wont elect imran khan and wont know the reality of this army
 

zaman

MPA (400+ posts)
٢٠ فیصد ١٨ کروڑ میں سے یا ١٨ میں سے -؟؟؟؟
"گپ سروے "