بیلٹ باکسز میں جعلی ووٹ ڈال کر کہتے ہیں کہ متعلقہ ادارے سے تحقیقات کروا لیں

21daniaizziizsksh.png


مسلم لیگ ن کے سابق رہنما دانیال عزیز نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 روزہ ٹریننگ میں 326افراد کو ٹریننگ دی گئی تاکہ پریذائیڈنگ افسر لگایا جائے لیکن PP-155 کے صرف 6 ٹرینڈ افراد لگائے گئے۔

پی پی 155 میں ادھر ادھر سے پکڑ کر بندے لگا دیئے گئےاور الیکشن والے دن بیلٹ باکس توڑ گئے اور سینکڑوں جعلی ووٹ ڈال دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ متعلقہ فورم موجود ہے جا کر تحقیقات کروا لیں یہ ایسا ہی ہے کہ کسی کا سر اتار دیا جائے اور کہا جائے کہ آپ کو ہسپتال بھیج دیتے ہیں، یہ کیا مذاق ہے۔ ایک ایک بیلٹ باکس میں سینکڑوں جعلی ووٹ ڈال کر کہا جاتا ہے کہ تحقیقات کروا لو، ملک بھر میں غدر مچا ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1782447026157867129
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں صرف تحریک انصاف کے لوگ نہیں بلکہ میں، میری بیوی اور میرے 21 سالہ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا حالانکہ میں 9 مئی والے لوگوں میں بھی شامل نہیں تھا۔ میرا بیٹا کیا ہیروئن بیچتا ہے، شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا اس ملک میں معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے مچلکے اب تک جمع نہیں کیے جا رہے کہ آپ کی ایف آئی آر نہیں مل رہی تو مجھے 2 دنوں تک گرفتار کیوں رکھا گیا اس لیے کہ میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ نہ کر سکتا۔ ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہوا ہے، میرے حلقے میں 97 فیصد ٹرن آئوٹ سامنے آیا ہے، کیا ایسے کبھی ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عجیب تماشا لگا ہوا ہے، ایک شخص سے مار پیٹ کی گئی ذاتی لڑائی میں اور سر میں کوئی چیز لگنے سے وہ شخص جاں بحق ہو گیا تو اس معاملے میں تمام مخالفین کو گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ خاندان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کہا کہ نہیں ہم نے یہ کام نہیں کرنا، حقیقت کے مطابق کارروائی ہونی چاہے