تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کر دی

mohsan-naqvi-kkp.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری پی ٹی آئی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابرحسن اور اکرام اللہ کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے، محسن نقوی کا نگران وزیراعلی تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیرآئینی قراردیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محسن نقوی کو پنجاب میں کابینہ تعینات کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 218 کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی حیثیت کھو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ قرار دے کہ جانبدار الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئرالیکشن نہیں کراسکتا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کر کے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کرے، ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے پنجاب اور دیگرصوبوں میں جمہوری حکومت قائم ہو۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
 
cisco

MPA (400+ posts)
Justice from Pakistani courts?
only America and American Army ( Traitors) can get justice from these courts
 
Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
mohsan-naqvi-kkp.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری پی ٹی آئی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابرحسن اور اکرام اللہ کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے، محسن نقوی کا نگران وزیراعلی تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیرآئینی قراردیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محسن نقوی کو پنجاب میں کابینہ تعینات کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 218 کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی حیثیت کھو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ قرار دے کہ جانبدار الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئرالیکشن نہیں کراسکتا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کر کے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کرے، ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے پنجاب اور دیگرصوبوں میں جمہوری حکومت قائم ہو۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
GREAT STEP FROM PTI. Thank you Imran Khan.

REGARDLESS WHETHER COURTS PROVIDE JUSTICE OR NOT BUT PTI DELIVERED on their PROMISE!