
میں پہاڑ / پوٹھوہار کا بیٹا ہوں، کبھی اپنے منتخب کرنے والوں، کارکنوں اور سپورٹرز کو دھوکہ نہیں دےسکتا: رہنما پی ٹی آئی
9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے پولیس آپریشن جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا جبکہ ڈاکٹر امجد نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متعدد رہنمائوں کے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں گردش میں ہیں جبکہ چند رہنمائوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
این اے 57 سے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ: میں ایسے فسطائیت، ظلم و جبر، خوف و ہراس کے دور میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو بزدل، مجبور compromised in character اور کم ظرف سمجھتاہوں! میں پہاڑ/پوٹھوہار کا بیٹاہوں، کبھی اپنےمنتخب کرنےوالوں، کارکنوں اور سپورٹرز کو دھوکہ نہیں دےسکتا۔ عمران خان میرا لیڈر ہے اور پی ٹی آئی ہمیشہ سے میری پارٹی ہے اور انشاءاللہ رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1659188045046792192
سینئر صحافی مغیث علی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ میرے حوالے سے میڈیا پر جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے۔ میرے خلاف جھوٹی خبر چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1658862903473344514
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ورہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبر پر تردید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: براہ کرم فیک نیوز اور جھوٹا پراپیگنڈا نہ پھیلائیں! اپنے خون کے آخری قطرے تک اور آخری سانس تک پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہوں! انشاء اللہ! وقت آنے پر میرے خلاف جو بھی پراپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے اس کا جواب دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1658732060868050947
تحریک انصاف چھوڑنے والے ملک امین اسلم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے، آج میں تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ 13 سال پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن 9 مئی والے دن فوجی تنصیبات پر حملوں نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے! تحریک انصاف کے ایجنڈے سے دشمنوں کے خواب پورے ہو رہے ہیں، میں اس ایجنڈے کے ساتھ نہیں چل سکتا۔