تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے کی درخواست،چودھری برادران نےکیا جواب دیا؟

6sschmeetis.jpg

مسلم لیگ ق کی قیادت نے شہباز شریف کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ دینے سے متعلق درخواست پر صلاح مشورے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے آج لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چوہدری برادران سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کی درخواست کی جس پر ق لیگ کی قیادت نے جواب دینے سے پہلے صلاح مشورے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ن لیگ اور ق لیگ کی قیادت میں فاصلے 14 سال بعد ختم ہوئے اور آج ہونے والی یہ اہم ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی جس میں عدم اعتماد کی تحریک سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

میاں شہباز شریف نے چوہدری برادران سے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں ان حالات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناگزیر ہوچکی ہے ۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ملکی مفاد میں جو بھی فیصلہ ہوگا ق لیگ وہی فیصلہ کرے گی، تاہم فیصلے کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائےگی اس کے بعد ہی جواب دیا جائے گا۔
 

master timi

MPA (400+ posts)
ہر چینل اپنی ہی سٹوری چلا رہا ہے۔ ایک اور چینل کے بقول تحریک عدم اعتماد پر بات ہی نہیں ہوئی بلکہ شہباز نے چوہدری شجاعت کی عیادت کی۔

جتنے چینلز اتنی ہی جھوٹی خبریں
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

کسی نے پوچھا " میاں صاحب ، جنید تو کیا ، عامر لیاقت کی تیسری شادی ہو چکی ، خاقان کی پینٹ بھی لنڈے سے مل گئ اب تو بختاور کا بیٹا بھی آ گیا . فضل الرحمن کونسلر کا الیکشن بھی جیت گیا ، پاکستان واپسی کا کوئی ارادہ ؟ " میاں صاحب کا دلیرانہ جواب " ابسولوٹلی ناٹ "​

 

javaidmafasha

MPA (400+ posts)
What a rediculous stance, if inflation and price hike is the reason for no confidence then every country in the world needs this action. They are just worried about their corruption cases nothing else.