تقسیم ہند سے قبل بچھڑنے والے دو دوستوں کی دوبارہ ملاقات کی ویڈیو وائرل

dost1h1h1i.jpg


14 اگست 1947 کو تقسیم ہند کے موقع پر بچھڑنے والے بچپن کے دو دوستوں کی دوبارہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق32 سالہ میگن کوٹھاری نے اپنے دادا سریش کوٹھاری کی بچپن کے دوست اے جی شاکر سے ہونے والی اس ملاقات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور اس کو ایک دستاویزی شکل دی۔

میگن کوٹھاری نے اکتوبر 2023 میں امریکہ میں ہونے والی اس ملاقات کی ویڈیو کو انسٹاگراپ پر شیئر کیا اور کہا کہ اے جی شاکر نے 1947 میں پاکستان پہنچ کر میرے دادا کو خط لکھ کر اپنا پتہ بتایا، تاہم اس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ نا ہوسکا۔

ان دونوں کی پہلی ملاقات 1982 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے نیویارک میں ہوئی جس کے 41 سال بعد اکتوبر 2023 میں ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے انسانی رابطے کی طاقت کو کوئی حکومت یا سرحد ختم نہیں کرسکتی۔


ویڈیو میں دونوں دوستوں کو ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملتے ہوئے اور اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔