تھر میں کوئلے کا بڑا زخیرہ نکل آیا،پاکستانی اور چینی انجینئرز کا جشن

11%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%DA%86%DB%81%D8%A7%D9%84.jpg

وزیر اعلی سندھ کی تھرکول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ برآمد ہونے پر عوام کومبارکباددیتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی قرار دیدی۔

ذرائع کے مطابق آج صبح کان کی145میٹر کھدائی کا کام مکمل ہونے کے بعد کوئلہ نکل آیا ہے، تھرکول منصوبے بلاک ون پر کام کرنی والی کمپنی کی انتظامیہ نے کول تک پہنچ کر اہم سنگ میل عبورکیا۔ جس کے بعد پاکستانی انتظامیہ و چینی ماہرین کی جانب سے کامیابی پر جشن منایا گیا۔

تھر کول بلاک ون انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں سالانہ پیداوار7.8 ملین ٹن ہے،جبکہ بلاک ون کی سی پیک کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرکول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ برآمد ہونے پر عوام کومبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ تھر بدلے گا پاکستان۔ آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے۔ آج صبح بلاک ون میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے جس پر چین کی کمپنی مبارکباد کی مستحق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول فیلڈ بلاک ون میں 3ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں، کوئلے کے مذکورہ ذخائر5ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
دعا ہے پاکستانی بابؤں نے معاہدہ کرتے وقت قومی مفاد کا سودا نا کیا ہو​
اس کے بغیر تو کمپنی کو ٹھیکہ ہی نہیں دیا جاتا، کک بیکس لی جاچکیں اب آگے چلئے اور ہاں صرف سرکاری بابو کیوں؟ سیاستدان بھی پورا حصہ لیتے ہیں کیونکہ ٹھیکہ تو حکومتی وزیر ہی دیتا ہے
 
kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
all useless Nawaz aur Zardari ne sara akela ka pee jana hai ... Pakistan awam = Nanga nahei ka kya nachode ga kya.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس کے بغیر تو کمپنی کو ٹھیکہ ہی نہیں دیا جاتا، کک بیکس لی جاچکیں اب آگے چلئے اور ہاں صرف سرکاری بابو کیوں؟ سیاستدان بھی پورا حصہ لیتے ہیں کیونکہ ٹھیکہ تو حکومتی وزیر ہی دیتا ہے
پارلیمانی جمہوریت کے طفیل وزیر وزارت کے معاملات میں زیادہ تر پیدل ہی ہوتے ہیں. مستقل بھی نہیں ہوتے. سب کام بابو کرتے ہیں
 
FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
hamare nizaam mein babuon ko nikala bhi nahin ja sakta , foren judge babu un babuon ko bachane pohnch jate hen.

wazeer khassi hote hen iss nizaam mein
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پارلیمانی جمہوریت کے طفیل وزیر وزارت کے معاملات میں زیادہ تر پیدل ہی ہوتے ہیں. مستقل بھی نہیں ہوتے. سب کام بابو کرتے ہیں
بابو بھی کونسا امریکی تربیت یافتہ ہیں بعض سیاستدان ان کے ہم پلہ بھی ہوتے ہیں جیسے عمران خان کو بے وقوف بنانے والے، سرور اعوان، ظفر مرزا، اسد عمر، حفیظ شیخ، بابر اعوان، وغیرہ بہت کوالیفائیڈ ہیں
 
Kamboz

Senator (1k+ posts)
اس کے بغیر تو کمپنی کو ٹھیکہ ہی نہیں دیا جاتا، کک بیکس لی جاچکیں اب آگے چلئے اور ہاں صرف سرکاری بابو کیوں؟ سیاستدان بھی پورا حصہ لیتے ہیں کیونکہ ٹھیکہ تو حکومتی وزیر ہی دیتا ہے
PPP Govt. Naam hi kafi ha... Murad Ali Shah is not just celebrating for Qom.. he knows how much to make when giving future contracts...