شریف خاندان کو 7 بار پنجاب میں اور 5 بار مرکز میں حکومت بنانے کا موقع ملا اور ہر بار یہ عہدے شریف خاندان میں ہی رہے۔ قابل ترس ہیں ن لیگ کے وہ سینئر اور قابل سیاستدان جنہیں ہر بار شریف خاندان کے اس فیصلے کا مجبوراً ہر جگہ دفاع کرنا پڑتا ہے۔ مریم بی بی کو پہلے براہ راست پارٹی کا سینئر نائب صدر لگایا تو ساری پارٹی اس فیصلہ کا دفاع کرنے لگ گئی، پھر چیف آرگنائزر لگایا تو پارٹی اسکا بھی دفاع کرنے لگ گئی
اور اب سارے مریم نواز صاحبہ کو وزیر اعلیٰ بنانے کا دفاع کر رہے ہیں۔ نواز شریف کیسے قائد ہیں کہ وہ 1981 سے آج تک اپنے خاندان کے علاوہ پنجاب کو چلانے کیلئے کوئی لیڈر ہی پیدا نہیں کر سکے؟
کیا جب جب ن لیگ برسراقتدار آئے گی تب تب صرف شریف خاندان ہی برسراقتدار آئے گا؟ پارٹی میں 30,40 سال دینے والوں کی حیثیت اوقات کیا صرف MNA MPA بن کر انکے ہر فیصلہ کا دفاع کرنا ہی ہے؟