جعلی پیر

Osama Altaf

MPA (400+ posts)
جعلی پیر کے کہنے پر چھ سالہ بچی کو زندہ دفن کردیا گیا" یہ سطر زمانہ جاہلیت کی کسی کتاب کی نہیں بلکہ وطن عزیز میں پچھلے ہفتے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبر ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس سانحہ پر نہ کوئی ایکشن لیاگیا نہ ہی(حسب عادت دکھاوے کے لیے ) کوئی نوٹس لیا گیا اورنہ ہی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی۔
"جعلی پیر" ایک ایسی نحوست کا نام ہے جو ہمارے ملک کے ہر چھوٹے بڑے علاقے میں موجود ہے،گاؤں دیہات کے سادہ طبع لوگ اور شہر میں مختلف مسائل سے پریشان لوگ جب اپنے پریشانیوں سے تنگ آجاتے ہیں اوران کو ہر دنیوی حربہ ناکام ہوتا دیکھائی دیتا ہے تو بیچارے کسی اللہ والے کی تلاش میں نکلتے ہیں جو ان کو پریشانیوں کی قید سے آزاد کرے،اور واقعی اللہ کی طرف رجوع اور اللہ سے تعلق ہر مسئلہ کا یقینی حل ہے لیکن بعض خود غرض اس موقع کو غنیمت جانتے ہیں اور پریشان لوگوں کی بے بسی سے فائدہ اٹھا کر اپنے مکروہ مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں،اور دین کے نام پر اپنا کاروبار چمکاتے ہیں۔
ہمارے پسماندہ علاقوں میں بد قسمتی سے عشروں سے وڈیروں اور پیروں کی روایت چل رہی ہے،گاؤں کے ان پڑھ لوگ کسی کی فصیح زبان،لمبی داڑھی یا صوفیانہ لباس سے فورا متاثر ہو جاتے ہیں،اور پھر دین کے یہ سوداگر نابلد دیہاتیوں سے طرح طرح کے ظلم کرتے ہیں، پڑھائی اور شادی سے امتناع، اور قبروں کی عبادت سمیت مختلف مخل العقیدہ امور جبرا کراتے ہیں،اور حکم کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں زندہ دفن اور زندہ جلادینے جیسی سزاؤں سے گريز نہیں کرتے،اس کے علاوہ وڈیروں اور جعلی پیروں کے" نذرانہ اور صدقہ"کے نام پر پیسے کھا نے، اور مذہبی اور اخلاقی گراوٹ کے قصہ مشہور ہیں۔

یقینا جعلی پیروں کا مسئلہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور روز بروز اس کے "متاثرین" میں اضافہ ہورہا ہیں لیکن اب بھی اس مسئلہ پر قابو پانا ممکن ہے،اور چونکہ اس مسئلہ کی بنیادی وجہ جہالت ہے اس لیے اس مسئلہ کے

خاتمہ کا سب آسان حل تعلیم کوعام کرنا ہے،بشرطیہ کہ وہ تعلیم ہماری ثقافت اور مذہبی اقدار پر اثر انداز نہ ہو
 
zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
اس جعلی پیر کے لیے کوئی گولہ یا گولی ، کچلا یا کوئی زھر نہیں بن پایا اس قوم سے؟
 
remykhan

Chief Minister (5k+ posts)
Fake peer fakeer and their brain washed followers are in abundance in Pakistan. Basically, they are all fake don't matter where they are from.
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پیری کا سلسلہ ہی اسلام کے نام پر ایک نئی اختراع ہے
یہ عوام کو اپنے شکنجے میں لینے کی ایک چال ہے

مرید بنانے کے بعد مرید کو پیر کی ہر بات ماننے کا پابند کر دیا جاتا ہے

اسکے علاوہ پیر سے متعلق لوگ بہت سے دیو مالائی قسم کے عقید رکھتے ہیں کہ
جیسے یہ کوئی خاص آدمی ہے، اسکے پاس خاص علم ہے، اسکی خاص پونھچ ہے، یہ پنہچا ہوا ہے، جو چاہے کر سکتا ہے، ہماری پیر کے آگے پیر کی الله کے آگے، پیر کو غیب کی خبر ہے، پیر مرید کے احوال سے با خبر ہوتا ہے، مرید کے دل کے حال کو جانتا ہے، قبر میں ساتھ دیگا، حشر میں ساتھ دیگا، پیر مرید کو جنت میں لے جائیگا..وغیرہ وغیرہ

یہی وجہ ہے کے پیروں کو جرائم سے کوئی نہیں روک سکتا..کیوں کے آپکے پاس کوئی ایسا معیار ہی نہیں کے آپ اسے روک سکیں
جب تک یہ جرائم نا کرلیں انھیں جعلی نہیں کہا جاسکتا ... یہ جرائم کرتے ہیں اور پھر جعلی جعلی کا شور شروع ہوجاتا ہے

ان پیروں کے تمام اڈوں کو بند ہوجانا چاہیے
لوگوں کا پیروں کے پاس مسائل لے کر جانا قانونا جرم قرار دے دینا چاہیے
تعویذ غنڈے جادو ٹونے نجومی کو دہشتگردی شمار کرنا چاہیے
جس طرح سعودیہ اور دیگر ممالک میں جادوگر کی سزا موت ہے اسی طرح ان عاملوں بابوں اور پیروں کو موت کی سزا دینی چاہیے
آپ دیکھیں گے کہ لوگ خودبخود مسائل کے حل کے لئے ایک الله کو خالص کر کے پکارینگے
صبر اور نماز کے ذریعہ الله سے مدد طلب کرینگے
ہمارے معاشرے سے جرائم کا خاتمہ بھی ہوگا اور برکتیں بھی نازل ہونگیں
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
​یہاں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جب علماء سے عوام کٹ جائے گی تو پھر ان جعلی پیروں کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ علماء کا مذاق اڑاؤ تاکہ جعلی شعبدہ بازوں کے چکر میں پھنس جاؤ۔
 
کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai jub tuk jahalat our gurbat hey . Jaali peeron ka kaam chlta rahey gs.

jub awaam ko buniadi soholtain muyasar hoon gi. Awaam khud bakhud in peeron key paas jana bund ker dey gi.
یہ پیری کا سلسلہ ہی اسلام کے نام پر ایک نئی اختراع ہے
یہ عوام کو اپنے شکنجے میں لینے کی ایک چال ہے

مرید بنانے کے بعد مرید کو پیر کی ہر بات ماننے کا پابند کر دیا جاتا ہے

اسکے علاوہ پیر سے متعلق لوگ بہت سے دیو مالائی قسم کے عقید رکھتے ہیں کہ
جیسے یہ کوئی خاص آدمی ہے، اسکے پاس خاص علم ہے، اسکی خاص پونھچ ہے، یہ پنہچا ہوا ہے، جو چاہے کر سکتا ہے، ہماری پیر کے آگے پیر کی الله کے آگے، پیر کو غیب کی خبر ہے، پیر مرید کے احوال سے با خبر ہوتا ہے، مرید کے دل کے حال کو جانتا ہے، قبر میں ساتھ دیگا، حشر میں ساتھ دیگا، پیر مرید کو جنت میں لے جائیگا..وغیرہ وغیرہ

یہی وجہ ہے کے پیروں کو جرائم سے کوئی نہیں روک سکتا..کیوں کے آپکے پاس کوئی ایسا معیار ہی نہیں کے آپ اسے روک سکیں
جب تک یہ جرائم نا کرلیں انھیں جعلی نہیں کہا جاسکتا ... یہ جرائم کرتے ہیں اور پھر جعلی جعلی کا شور شروع ہوجاتا ہے

ان پیروں کے تمام اڈوں کو بند ہوجانا چاہیے
لوگوں کا پیروں کے پاس مسائل لے کر جانا قانونا جرم قرار دے دینا چاہیے
تعویذ غنڈے جادو ٹونے نجومی کو دہشتگردی شمار کرنا چاہیے
جس طرح سعودیہ اور دیگر ممالک میں جادوگر کی سزا موت ہے اسی طرح ان عاملوں بابوں اور پیروں کو موت کی سزا دینی چاہیے
آپ دیکھیں گے کہ لوگ خودبخود مسائل کے حل کے لئے ایک الله کو خالص کر کے پکارینگے
صبر اور نماز کے ذریعہ الله سے مدد طلب کرینگے
ہمارے معاشرے سے جرائم کا خاتمہ بھی ہوگا اور برکتیں بھی نازل ہونگیں
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
شارٹ کٹ اور ڈبل کا چکر
دین دنیا سب برباد کر رہا ہے
شیطانوں کی موج ہی موج ہے سمجھانے والا وہابی ، گستاخ وغیرہ اور منتیں مرادیں مانگنے والے مومن اور عاشق
​یہاں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جب علماء سے عوام کٹ جائے گی تو پھر ان جعلی پیروں کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ علماء کا مذاق اڑاؤ تاکہ جعلی شعبدہ بازوں کے چکر میں پھنس جاؤ۔
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اگر علم سے مراد دین کا یعنی قران و حدیث کا علم ہے تو پھر بات ماننی پڑیگی کے جہالت یعنی علم نا ہونے کی وجہ سے لوگ پیروں بابوں اور درگاہوں کے چکر کاٹتے رہتے ہیں..اپنے مسائل کے حل کے لئے

اور اگر جہالت سے مراد دنیاوی علم کا نا ہونا ہے تو میں سمجھتا ہوں کے دنیاوی علم کا کردار محدود ہے اس قسم کی خرافات سے دور رہنے کے لئے...کیوں کے الله کی قدر، توحید کی اصل اور شرک کی نحوست کو جاننے کے لئے دنیاوی علم بہت کم ہی مددگار ثابت ہوتے ہیں

عقیدہ کی صحت قرآن و حدیث کے مستند علم سے مشروط ہے
 
کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Janab smjhnaney per koi aitraaz nahin. Unkey smjhaney per aitraaz hey.

unki her baat tou kulu shirk kulu shirk key bgher hoti hi nahin.
شارٹ کٹ اور ڈبل کا چکر
دین دنیا سب برباد کر رہا ہے
شیطانوں کی موج ہی موج ہے سمجھانے والا وہابی ، گستاخ وغیرہ اور منتیں مرادیں مانگنے والے مومن اور عاشق
 
sameer

MPA (400+ posts)
chalo bhai logo, sab shoro ho jao
Abhi thori dair main sab sleeper cells activate ho jain gay
Brailvi apnay bhai ko bachanay ki koshish karain gay
Ahl e hadith peer ko jali sabit kar kay sab brailwion ko jahil sabit karain gay

Ya to ghair mulki media hai jo terrorism ko ISLAMIC kahta hai
ya phir hum khud hain jo jurm ko Brailwi, Deobandi, Ahl e Hadith, Shia jurm kahtay hai

jurm to jurm hota hai bhai logo, brailwi nahi hota, shia nahi hota, ahl e hadith nahi hota

Socho Samjho
 
Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
​یہاں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جب علماء سے عوام کٹ جائے گی تو پھر ان جعلی پیروں کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ علماء کا مذاق اڑاؤ تاکہ جعلی شعبدہ بازوں کے چکر میں پھنس جاؤ۔

بلکل صیح کہا ہے۔
 
Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
​یہاں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جب علماء سے عوام کٹ جائے گی تو پھر ان جعلی پیروں کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ علماء کا مذاق اڑاؤ تاکہ جعلی شعبدہ بازوں کے چکر میں پھنس جاؤ۔

Ulmaa ki kirdar kshi aik sochi smjhi sazish ha, aj kl hr parha likha bnda molvi aur darhi ka mzaq bna rha ha..unka mind set he change kr dia gya ha..kher inhen apni chaalen chalne den, Allah apne deen ki hifazat inhi ulmaa se kra rha ha
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Not True........

ہ"(برمریدواجب ست کہ) دراحتمال امروانتہا ازمناہی اوکوشش بلیغ نماید ودائما درطلب رضای اوباشد ہمیشہ آگاہ باشد کہ ازخود حرکتی سرنزند کہ موجب ناخوشی اوشود، الخ"۔
(ارشاد الطالبین:۱۶)
ترجمہ:مرید پرواجب ہے کہ شیخ کے حکم کے بجالانے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے رکنے میں پوری پوری کوشش کرے اور ہمیشہ اس کی خوشنودی کی طلب میں رہے اور ہمیشہ آگاہ رہے کہ کوئی ایسی حرکت نہ ہوجائے جو اس کی ناخوشی کا سبب ہو۔

ہ"پیرخودرا درحق خود ازدیگراں انفع داند"۔

(ارشاد الطالبین:۱۷)
ترجمہ:اپنے پیر کواپنے حق میں دوسروں سے انفع جانے۔

ہ"محبت پیر فرض ست کہ اوبہ نیا بت پیغمبر موصل ست بخدا تعالیٰ ومحبت او"۔
(ارشاد الطالبین:۱۷)
ترجمہ:پیر کی محبت فرض ہے اس لیے کہ وہ پیغمبر کی نیابت کے ذریعہ خدا تعالیٰ اور اس کی محبت تک پہنچانے والا ہے۔

ان سب باتوں کے پڑھنے کے بعد مرید کی کیا مجال جو پیر کی کسی بات پر تنقیدی نظر بھی کرسکے...پیر پنہچا ہوا جو ہے

Abdul Allah

Kaya apnay kabhi Bait ki hy kisi peer ki?

Kaya apnay kabhi Bait hotay daikhi hy???