جمائما گولڈ اسمتھ نے اسلامی اسکالر کی ویڈیو کے ساتھ حدیث مبارکہ شیئر کر دی

2jemimaislamicscholar.jpg

جمائما گولڈ اسمتھ نے پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر امام شیخ ابراہیم موگرہ کے پڑوسیوں کے حقوق پر بیان دیتے ویڈیو شیئر کی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ "بین المذاہب پر کام کرنے کے لیے اعزاز یافتہ امام شیخ ابراہیم موگرہ رمضان کے اختتام پر مقامی چرچ میں ایک خطبہ دے رہے ہیں"۔

https://twitter.com/x/status/1523400934168330240
جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شیخ ابراہیم موگرہ کو پڑوسیوں کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اس ٹوئٹ میں پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ بھی لکھی گئی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1523402436198600706
نبی مکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: "وہ ہم میں سے نہیں ہے (یعنی مسلمان نہیں ہے) جس کا پڑوسی اُس کے ہاتھ اور زبان کے نقصان سے محفوظ نہ ہو"۔