L
Liberal Fascist
Guest


جمشید دستی کو بے ساختہ روتا دیکھ کر آج سر عمران خان صاحب کی بات بہت یاد آئی کہ اگر آپ نے بڑے مگر مچھوں کو نہیں پکڑنا تو جیلوں کے دروازے کھول دو اور چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث مجرموں کو بھی رہا کر دو۔
میں سمجھتا ہوں ’’پاکستان خان‘‘ کی اِس آواز کو چار سوُ پھیلانے کا جِتنا مناسب وقت آج ہے پہلے شاید کبھی نہ تھا۔ ہارون الرشید صاحب نے بھی آج کے کالم میں عدالتی نا انصافیوں کیطرف ڈھکا چھُپا سا ایک اِشارہ کیا ہے۔
جمشید دستی کا جُرم جعلی ڈگری نہیں غریبی ہے۔اُسکے پاس حنیف عباسی جیسے چمچے نہیں، مشاہداللہ جیسے کڑچھے نہیں، چرب زبان عابد شیر علی جیسے کاٹنے والے نہیں، ہر طرح کا جھوُٹ بولنے والے خواجہ آصف جیسے ماہر نہیں، آئینی طور پر سیاہ کو سفید ثابت کرنے والے اعتزاز احسن جیسے وکیل نہیں، فیصل عابدی جیسے چاقو لوگ نہیں کشمالہ طارق اور پلوشہ بہرام جیسے انگریزی بول بول کر اپنے مالکوں کا دفاع کنے والے حسین چہرے نہیں۔ عرفان صدیقی اور عطاء الحق جیسے مالشیئے بھی نہیں ورنہ وہ بھی آج ٹی وی پر بیٹھا ’’قومی رہنُما‘‘ ہوتا۔
چیف جسٹس افتخار شریف صاحب اگر آپ واقعی عادل اور منصف مزاج جج ہیں تو
زرداری ڈاکو کی طرح نواز شریف ڈکیت کے خلاف بھی مقدمات چلائیں۔ آپ اِن مقدمات پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں نہ چلنے دیتے ہیں نہ فیصلہ ہونے دیتے ہیں کیونکہ آپ کو معلوُم ہے کہ اِن مقدمات میں پیش کردہ شواہد اِس قدر مظبوط ہیں کہ دُنیا کی کِسی عدالت سے نورے کا بچ نکلنا مشکل ہے۔ لیکن آپ اپنے رائیونڈی بھائی کے خلاف کِسی کیس میں پیشرفت نہیں ہونے دیتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے قوم کو شاہزیب قتل جیسے کیسوں میں اپنی ڈائیلاگ بازی کے ذریعے اُلجھا کر خوش رکھا ہوا ہے لیکن زمانہ اب اِتنا سادہ نہیں کہ آپ کی بڑھک بازی سُنتا رہے اور سر دھُنتا رہے۔ آپکی بدیانتیوں کے سہارے کل کلاں اگر نورا وزیرِ اعظم بن گیا تو کونسی پراسیکیوشن، کہاں کی شہادتیں ۔ ۔ ۔ ۔ اِن نوروں نے قوم کو پیلی ٹیکسیوں اور موٹر وے کے جھانسے میں اُلجھا کر اپنے خلاف سب شہادتیں ختم کر دینی ہیں، کیس ختم کر دینے ہیں اور آپ اور آپکے برادر ججوں نے خاموشی سے یہ کھاتہ بھی گول کر دینا ہے۔
ابھی کل جسٹس افتخار شریف کا یہ بھی کہنا تھا مشرف کے خلاف اگر کِسی میں ہمت ہے تو مقدمہ کرے، عدالت نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا۔
کیوں جج صاحب آپ تو شراب کی دو بوتلوں پر نوٹس لے لیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا آئینِ پاکستان توڑنے اور مُلک سے غداری کی وقعت و اہمیت شراب کی دو بوتلوں جِتنی بھی نہیں رہی؟
کہیں آپکو مشرف کی گردن میں اپنی گردن لٹکتی تو نظر نہیں آتی کیونکہ اُسکی غداری کو آئینی تحفظ تو آپ نے ہی فراہم کیا تھا۔
بس کریں، آپ عدالت ہیں اور عدل کریں ۔ ۔ ۔ ۔ عوام کی آنکھوں مین بڑھکیں مار مار کر دھوُل اُڑانے والی مشین نہ بنیں۔
اگر نواز شریف جیسوں کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتے، تو ایک مفلس اور نادار جمشید دستی کو بھی رہا کرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر انصاف نہیں کرتے تو نا انصافی تو یکساں کرو۔
Last edited by a moderator: