جناح اور ذوالجناح

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
جناح اور ذوالجناح

محمد حنیف
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
090816084004_gandhi_jinnah226.jpg

پاکستان میں سب سے زیادہ جس شخص کا ماتم کیا جاتا ہے وہ ہیں محمد علی جناح۔ کاش جناح چند روز اور زندہ رہتے۔
کاش ہم لوگ جناح کے پیغام کی اصلی روح کو پہچانتے۔ اور ہمیشہ یہ بحث کہ کیا جناح پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانا چاہتے تھے۔ یہاں سب شیروانی پہنیں گے اور اردو بولیں گے یا جناح اِسے ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے تھے جہاں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تہمد، پاجامے ایک ساتھ ہنسی خوشی رہیں گے۔
اسلام کا قلعہ اور سیکولر بہشت کے چاہنے والے کِسی بات پر متفق ہوں نہ ہوں اس بات پربہرحال متفق ہیں کہ یہ وُہ پاکستان نہیں جس کا خواب جناح نے دیکھا تھا۔
کوئی اسے مودودی کا پاکستان کہتا ہے۔ کوئی جنرل ضیا کا پاکستان اور جِن کا ایمان سب سے زیادہ مضبوط ہے وہ اِسے شیطانی کارخانہ قرار دے کر اِس کے خلاف مُسلّح جدوجہد کو عین جہاد سمجھتے ہیں۔
اس خرابے کی بنیاد وہ تقریر بتائی جاتی ہے جو گیارہ ستمبر انیس سو سینتالیس کو محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی میں کی تھی۔ اس تقریر کو دہرا کر لبرل حضرات جھوم جھوم جاتے ہیں اور اسلام کے قلعے کے محافظ کہتے ہیں کہ ہاں ٹھیک ہے ہم کسی کو مسجد مندر جانے سے کہاں روکتے ہیں لیکن پشاور یونیورسٹی والی وُہ تقریر بھی تو یاد رکھو جِس میں اُنہوں نے پاکستان کو اسلام کی لیبارٹری سے تشبیہ دی تھی۔
لیکن اگر آپ جناح کی گیارہ اگست والی تقریر سنیں اور اسے پالیسی بیان کے بجائے ایک پیش گوئی کے طور پر پڑھیں تو آپ کو حضرت جناح کی وجدانی طاقت پر ایمان آجائے گا اور آپ سمجھ جائیں گے کہ کچھ لوگ ان کے نام کے ساتھ رحمتہ اللہ علیہ کا لاحقہ لگانے پر کیوں مُصر ہیں۔
آپ نے فرمایا تھا کہ لوگوں کو پوری آزادی ہے کہ وُہ اپنی مسجدوں، مندروں اور باقی عبادت گاہوں میں جائیں۔ آپ کو اس معاملے میں مکمل آزادی ہے۔
اب اپنے دِل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا ہماری مسجدیں جتنی آباد ہیں پہلے کبھی تھیں۔ کیا اِس مملکت خداداد میں جتنی تعداد میں مسجدیں ہیں پہلے کبھی تھیں۔ قائداعظم کی گیارہ آگست والی تقریر جب جاری تھی تو لاکھوں لوگ لٹے پٹے قافلوں کی صورت میں رواں دواں تھے۔
کیا ان قافلے والوں نے کبھی یہ سوچا ہوگا کہ نمازِ جمعہ کے وقت ایسا بھی مقام آئے گا کہ نمازی پارکنگ ڈھونڈتے ڈھونڈتے نماز قضا کر بیٹھیں گے۔ اور صرف جمعۃ المبارک ہی کیا کبھی اسلامیانِ ہند نے ایسا خواب بھی دیکھا ہو گا کہ وُہ محلہ اور بستی جہاں نہ پینے کو پانی ہوگا، نہ کوڑا کرکٹ اُٹھانے کا انتظام، نہ بچوں کا سکول وہاں بھی مسجد ہوگی اور اگر ہمیں اُس مسجد کے امام سے کوئی فقہی اختلاف ہوا تو ہم اُسی گلی کے دوسرے کونے پر ایک اور مسجد تعمیر کریں گے اور اللہ کے فضل سے وہ مسجد بھی آباد ہو گی۔
تو جناح صاحب کی یہ ہدایت کہ مسلمانوں کو مسجد جانے کی اجازت ہے، مسلمانوں نے دل سے مانی اور اگر ان کی یہ پیش گوئی تھی تو صحیح ثابت ہوئی۔
رہی بات مندروں، کلیساؤں اور دوسری عبادت گاہوں کی تو یقینًا کچہ زیادتی ہوئی لیکن اگر آج بھی مندر یا کلیسا میں عبادت کے دِن جائیں تو خوف کے تمام سایوں کے باوجود آپکو یہ جان کر خوشگوار حیرانگی ہوگی کہ جتنے مسیحی اور ہندو بھائی اب عبادت گاہوں میں جاتے ہیں پہلے کبھی نہ جاتے ہوں گے۔ بلکہ حال ہی میں ایک مسیحی بزرگ یہ شکایت کرتے پائے گئے کہ ان کی برادری کے نوجوان دنیاوی تعلیم کو بھول کر مذہبی شعبدہ بازوں کے پیچھے جا رہے ہیں۔
آخر مسیحی ہمارے ساتھ رہتے ہیں، ہم سے کچھ تو سیکھنا ہی تھا۔ یہ بات درست ہے کہ جناح خود ایک اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتے تھے اور اُنہوں نے یہ نہ سوچا ہوگا کہ اُنکے بنائے ہوئے ملک میں منتخب اسمبلیاں کُفر کے فتوے جاری کریں گی اور جناح کے دیس میں ذوالجناح کا جلوس بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ لیکن ان سب خرابیوں کے باوجود یہ بات طے ہے کہ ہم سب نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھی عبادت گاہوں کی رونق خوب بڑھائی ہے۔
آگر آپ نے گیارہ اگست والی تقریر پوری پڑھی ہو تو یہ بھی جانتے ہوں گے کہ تقریر کے زیادہ تر حصے میں محمد علی جناح نے غربت، رشوت ستانی اور اقرباء پروری کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ نہ جانے وُہ باتیں ہمارے دل کو کیوں نہیں گرماتیں۔ نہ جانے ہمیں صرف عبادت گاہوں والی بات کیوں یاد رہ گئی۔
کیا ہی اچھا ہوتا کہ جناح صاحب یہ بھی فرما جاتے کہ اگر آپ کسی عبادت گاہ نہیں جانا چاہتے اور گھر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ کر کُڑھنا چاہتے ہیں تو اُسکی بھی آزادی ہے
۔



 
Last edited by a moderator:

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Hamy dubara aik koom ban,ny main waqat lagy ga. sar e dast hum aik hajoom ar us k baad mukhtlif girooh ar firky hain. Koom ka aik nazriya hota hai. firka ar girooh nhi. Jasy Yeh mulak aik Nazriya ki buniyad per bnaa. May be zatee muamlat main Qaid e Azam sey kise ko ikhtlaf ho skta hai lakin majmoee toor per jo kaam unho ney kiya ar jo hamy diya, hum ney us ki naqadri ki ar ihsan faramosh thry.
 

habib22

MPA (400+ posts)
what is the point, what you trying to say or may be you wrote this article after getting dictation that's why the bbc urdu.com Aurthur is confused and do not understand what he want to say, Pakistan after free from UK , still struggling interference directly and indirectly from UK,mind set and USA and those who want to see this kind of Pakistan, you do not let free election take place , you always support Marshal law , you have your agent in Pakistan and you are ready to support any movement what can create a disturbance in Pakistan,
 

Bombaybuz

Minister (2k+ posts)
Hajoom batadreej qoum bana kartey hain Elakey bhe aik mulk banney main kabhi kabhi sadiyan lag jatee hain... Mera concern ya hai we are not heading in the right direction, hum ney bunyaad rakh dee hoti institutions ki, jagerdari aur corruption pay rook laga dee hoti, taleem na nizam aik keya hota, energy sources ka koe haal nikala hota ... tou her jatay din k saath bahtari nazzar aati ... mager yahan jo haal hai us ka roona kab tak roya ja sakta hai ... aab jo bhe govt ayeee ge us ko shuru din sai ya sab kaam karney hon gey tab koe 10 saal ka baad ja ker mulk ka koe moun mattha nazzar aana shuru hoga..
 

shamsheer

Senator (1k+ posts)
When I see "Muhammad Hanif" name, I skip all the way down to the "Post Quick Reply" section and I try to tell everybody without reading what he has written that he is annoying. He has some personal grudges with Islam may be in childhood he might have some religious parents who have given him some serious spanking. Anyway, she should only care about UK where he lives and he can safely leave us at our own.