جنرل باجوہ کو خط لکھنے پر ملٹری کورٹ سے سزا پانے والا انجینئیر رہا

gen-bajwa-army-court-years.jpg


جنرل باجوہ ریٹائرڈ کو خط لکھنے پر ملٹری کورٹ سے سزا پانے والا انجینئیر رہا

جنرل باجوہ ریٹائرڈ کو خط لکھنے پر ملٹری کورٹ سے سزا پانے والا انجینئیر رہا کردیا گیا،انجینئر حسن عسکری بحفاظت گھر واپس پہنچ چکے ہیں، ریٹائرڈ ٹو اسٹار میجر جنرل کے سویلین بیٹے انجینئر حسن عسکری کو 2 اکتوبر 2020 کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے دور میں عسکری قیادت کو تنقیدی خطوط لکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اکتوبر 2021 میں حسن عسکری کو ایک فوجی عدالت نے پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی،سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دی تھی،ریٹائرڈ میجر جنرل کے بیٹے کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پالیسیوں اور مدت ملازمت میں حد سے زیادہ توسیع لینے پر لکھے گئے تنقیدی خط پر سزا سنائی تھی۔

بی بی سی اردو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کمپیوٹر انجینئر حسن عسکری کے خلاف مقدمہ وسطی پنجاب کی گوجرانوالہ چھاؤنی میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے چلایا گیا تھا،ملزم نے اپنا وکیل کرنے سے انکار کیا تھا، اس لئے عدالت نے انہیں اپنا وکیل فراہم کیا۔

حسن عسکری نے اپنے خط میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ ریٹائرڈ کو ان کی پالیسیوں اور ملازمت میں توسیع حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہیں مستعفی ہونے پر زور دیا تھا،حسن عسکری نے خط کی کاپیاں کئی حاضر سروس ٹو اور تھری اسٹار جرنیلوں کو بھی بھیجی تھیں۔

فوجی عدالت نے حسن عسکری پر غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا، ان پر بغاوت اور فوجی افسران کو اپنی کمانڈ کے خلاف اکسانے کے الزامات تھے۔ جسے ایف آئی آر میں پاکستان مخالف عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سول سوسائٹی ادریس خٹک اور حسن عسکری کی رہائی کا مطالبہ کرتی رہی،بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کسزا کے خلاف ملڑی کورٹ آف اپیلز میں کی گئی اپیل کے نتیجے میں حسن عسکری کی سزا کم کر دی گئی تھی۔

چند دن قبل سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ کے ساتھ پیرس میں افغان شہری نے شدید بدتمیزی کی اور ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے پر پاکستانیوں کی جانب سے متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا تا رہا،اب اس شخص کی شناخت ہو گئی ہے اور اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔

سابق آرمی چیف کے ساتھ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیوں پر تھے اور ویڈیو میں ان کی اہلیہ بھی عمارت کے باہر ان کے ساتھ بیٹھی تھیں،جبکہ بیٹا اور بہو گاڑی لینے کیلئے پارکنگ کی جانب گئے تھے ۔ پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر فرانسیسی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اس افغان شہری کی شناخت کر لی تھی۔

لڑکے کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار کا رہائشی ہے ،اس نے فرانس میں سیاسی پنا ہ لی ہوئی، وہ فرانس کے شہر ٹولوس میں رہائش پذیر ہے جبکہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے بھی اس لڑکے کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ وہی ہے جس نے بدتمیزی کی۔
 

Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
I had been criticizing establishment, but this is really a good news, thank you dear establishment, we are always standing at your back if you do the right thing.
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
He was sentenced to 5 years of rigorous imprisonment but released after 2.8 years.
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
The most important sentence in the above news is skipped by many, and that too intentionally,

،سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دی تھی