جنگ اخبار نے ڈیسک پر تیار ہوئی جھوٹی خبر رپورٹر کے نام سے شائع کی،فواد

12fawadjangfajenews.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنگ اخبار نے حکومتی اراکین کے منحرف ہونے سے متعلق جھوٹی خبر جس رپورٹر کے نام سے دی اس رپورٹر نے تردید کردی ہے۔

مائیکروبلا گنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہو گئے،ان میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا جن اراکین کے خبر میں نام شامل تھے جب انہوں نے رپورٹر سے تصدیق چاہی تو پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز اس نے فائل نہیں کی بلکہ یہ ڈیسک پر تیار ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1502961155777699841
واضح رہے کہ آج کے جنگ اخبار میں مقصود اعوان نامی رپورٹر سے منسوب کرکے ایک خبر چلائی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکمران جماعت کے منحرف ہونے والے 33اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں۔

خبرمیں دعویٰ کیا گیا کہ ان اراکین میں راجا ریاض، نصر اللہ دریشک، ریاض فتیانہ،احمد حسین ڈیہڑ سمیت اہم رہنماشامل ہیں۔