جن مسلمان ہو رہے ہیں

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
news-1419682467-5593.jpg

قاہرہ(مانیڑنگ ڈیسک)جنات اور بھوت پریت کے حوالے سے ضعیف الاعتقادی کے واقعات اکثرسوشل میڈیا پر آتے رہتے ہیں۔ بعض جعلی عامل تو جن نکالنے کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے طرح طرح کے ڈرامے رچاتے اور انہیں لوٹتے ہیں۔اسی نو عیت کا واقعہ مصر میں پیش آیا ہے جہاں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور عالم دین نے لائیوٹی وی پروگرام میں فون پر خاتون کا جن نکالنے کا دعویٰ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جن نکالنے والے علامہ موصوف احمد عبدہ عوض کے نام سے جانی پہنچانی شخصیت ہیں جو ایک مذہبی ٹی ویالفتح کے مالک بھی ہیں اورخود جامعہ طنطا میں لغت اور اسلامیات کے استاد بھی ہیں۔
انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں لائیو کال کرنے والی عبیر نامی خاتون کا نہ صرف جن نکالنے کا اعلان کیا بلکہ دعویٰ کیا کہ خاتون کی جان چھوڑنے والے جن نے ان کی ہدایت پر اسلام بھی قبول کیا ہے۔
ان کے بقول خاتون کو چھوڑنے والے جن نے ان کے ہاتھ سے نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ ان کی آواز میں اذان سننے کی فرمائش کی چنانچہ انہوں نے لائیو پروگرام میں جن کیفرمائش پر اذان بھی دی۔
خاتون سے چمٹے جن کو نکالنے کے اس واقعے کی ویڈیو فویٹج سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے اور لوگ اس پر طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بھرپور تبصرے کرتے ہوئے علامہ موصوف کےفن کی داد دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے عوام الناس میں ضعیف الاعتقادی پھیلانے والے مذہبی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے

http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/27-Dec-2014/177284


گنہگار کا تجزیہ
علامہ احمد عبدہ عوض جو کہ ایک مذہبہ ٹی وی چینل کے مالک اور جامعہ طنطا میں لغت اور اسلامیات کے استاد ہیں نے اپنے تجربے کو کام میں لاتے ہوئے استادیاں شروع کی ہیں ، یعنی نہ صرف جنوں کو مسلمان کرنا شروع کیا ہے بلکہ اپنے چینل پر اس کی تشہیر بھی کرنا شروع کر دی ہے، امت مسلمہ کا حسبِ معمول سینہ اس بات پر پھول جانا چاہیے کہ انسانوں میں چونکہ اب اسلام پھیلانے کی گنجائش نہیں رہی اسلئے اب ہمارے عالم جنات پر بھی دست درازیاں کرکے اسلام کا بول بالا کریں گے۔

خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہمارے اس دینی بھائی یعنی نومسلم جن کا اسلامی نام کیا رکھا جائے گا؟؟ رسم ختنہ ہو گی یا نہیں؟؟ ہمارے ہی فرقے کی تقلید کرے گا یا پھر مرتد ہو کر گلا کٹوانا چاہے گا؟؟ بڑا ہو کر شادی مسلمان جننی سے کرے گا یا برادری کی کسی کافرہ سے بیاہ رچائے گا؟؟ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں میں اسلام کو پھیلائے گا یا ایسے ہی بےہدائیتا رہنے دے گا؟؟نیز جہاد کے لئے افغانستان کا میدان بہتر سمجھتا ہے یا پھر ابوبکر بغدادی کی کمان میں کشتوں کے پُشتے لگائے گا؟؟ لبرلز اور سیکولر کی بیخ کُنی کے لئے سانپ بن کر کاٹے گا یا بگولے کی صورت گھمن پھیریاں دے کر زمین پر پٹخے گا؟؟انسانوں میں آیا کرے گا تو عباء،چغہ وغیرہ پہنے گا یا غیر مسلموں کالباس یعنی قمیض شلوار یا پھر پتلون؟؟

اس نوع کے ہزار ہا سوالات اور بھی پیدا ہوتے ہیں لیکن ان پر روشنی اہلِ دانش ہی ڈال سکتے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان جن موصوف نے علامہ صاحب کی آواز میں اذان سننے کی فرمائش بھی کی، حیرت ہے کہ ساری دنیا میں ہر وقت کہیں نہ کہیں اذانیں گونجتی رہتی ہیں لیکن اس جن نے کہیں نہ سُنی ؟؟ یا پھر ہوسکتا ہے علامہ صاحب کی آواز ہی میں سننا چاہتا ہو، لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اذان سننے کے بعد اس جن کی کوئی خبر نہیں ملی۔

معلوم نہیں کہاں اور کیوں فرار ہو گیا؟؟

 

ranaji

President (40k+ posts)
shukkarr hai fazloo diesel ke haath parr islam qabool nahi karr rahay yeh jinn warna fazloo diesel ki trah munafiq , black mailer , islam frosh aur double sided GAY hojatay saaraay jinn fazloo diesel ki shagirdi mai
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
جن تو مسالمان ہو رہے ہیں لیکن " جن " کو مسلمان ہوتے هوئے
جنات میں مسلمان و کافر دونوں کا پتا قرآن
سے ہونا اور اس پر یقین ہونا چاہیے وہ ٹینشن میں مبتلا ہیں
:biggthumpup:


 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
خبر دلچسپ ہے ،باقی حسب معمول،سب ٹھیک ٹھاک ،باقی کہاں فرار ہو گیا؟؟اس کے لئے کسی "جن"سے رابطہ کریں،جو فرقہ واریت نہ پھیلاتا ہو دنیا میں
 
Last edited:

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)

جنات کی انسانوں سے دشمنی حضرت آدم علیہ سلام اور عزازیل کے زمانے سے ہی چلی آ رہی ہے جب عزازیل نے حضرت آدم علیہ سلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا اور مردود ٹہرا تب سے وہ اور اسکے چلے کسی نہ کسی طرح انسانوں کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں جو لوگ جادو ٹونے کرتے ہیں ان میں بھی اکثر انہی کافر جنوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن فرق صرف یقین کا ہے میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرے سے جنات کے وجود سے ہی انکار کرتے ہیں حالانکہ جنات کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے شیاطین جنات سے نجات صرف قرآن میں ہی ہے اور اسکے لئے ضروری نہیں کہ کوئی اس پاس ہی بیٹھ کر تلاوت/وظیفہ کرے
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


جن سے نہیں ، ہمیں مقدس غلافوں میں لپٹے ، سرمہ و خضابوں میں لتھڑے ، ہیولوں سے ، سایوں نما انسانوں سے ڈر لگتا ہے
خود غائب ہوتے نہیں ، نظروں سے اوجھل ہوتے نہیں ، البتہ انسانوں سے رواداری ، تحمل ، یقین ، برداشت اچک لیتے ہیں ، ملتے جلتوں کو غیر بنا دیتے ہیں ، شناسا و رفقاء کو اجنبی بنا دیتے ہیں ، ہمیں جن سے نہیں ان تشریح ، تفسیر و تبلیغ میں چھپے طلسمات سے ڈر لگتا ہے

شعبدہ کیا ہوتا ہے ؟ مداری کیا ہوتے ہیں ، شہر کے چوراہوں میں ، سڑکوں بازاروں میں کرتب بازوں کو دیکھ پتہ چلتا ہے ، مگر مقدس خانوں میں ، حجروں کی دکانوں میں ، مسجد و منبر میں ، بیٹھے جو کیا جاتا ہے ، اسے شعبدہ بازی کہتے ہوے ، ڈر لگتا ہے ، سمجھ خراب ہوجاتی ہے ، عقل کراہت کھا جاتی ہے ، تعویذ لے لو ، کلام لے لو ، آڑی ترچھی تحریروں میں چھپی زبان لے لو ، جنات پکڑ لو ، دیو دبوچ لو ، کسی ساۓ کو قینچی مار لو ، صاحب ؟ جن سے نہیں ان مقدس ہونے کے دعویداروں سے ڈر لگتا ہے ، ان جعلسازوں سے ڈر لگتا ہے

وضاحت :- مٹی کے مادھو ، کا آگ سے کوئی بیر نہیں ، ادھار نہیں ، دماغ میں چھپے اسرار ابھی باقی ہیں ، جاری ہیں ، عاملوں ، مداریوں ، شعبدہ بازوں سے ہوشیار ،
جن کا اشرف المخلوق انسان پر کوئی اختیار نہیں ، قریبی مستند ماہر نفسیات سے رجوع کریں ، جادوگروں ، عاملوں ، پیروں ، جعلساز واعظوں سے بچیں
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)

کوئی نہ کوئی فرہاد یہ نہر ضرور ڈھونڈ نکالے گا، میں خود انتظار میں ہوں۔


عاطف بھائی ویڈیو کا لنک درج ذیل ہے
<span style="color:#0000ff;"><font size="5"><span style="font-family:jameel noori nastaleeq;">[video]http://urdu.alarabiya.net/ur/international/2014/12/27/%D9%85%D8%B5%D8%B1%DB%8C-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D9%81%D9%88%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D9%86-%D9%86%DA%A9%D8%A7%D9%84-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-.html[/video]​
 

Behrouz27

Minister (2k+ posts)
خبر دلچسپ ہے ،باقی حسب معمول،سب ٹھیک ٹھاک ،باقی کہاں فرار ہو گیا؟؟اس کے لئے کسی "جن"سے رابطہ کریں،جو فرقہ واریت پھیلاتا ہو دنیا میں

ایسے منافق جن جو فرقہ ورایت پھیلاتے ہیں دنیا میں ایسے جنوں کی تعداد تین ہے جنھیں پاکستانی عوام عرف عام میں مولوی سراج الحق عرف پنک پینتھر ، مولانا فضل الرحمٰن عرف ملا ڈیزل اور ملا عبدا لعزیز عرف ملا برقع کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں

 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)


جن سے نہیں ، ہمیں مقدس غلافوں میں لپٹے ، سرمہ و خضابوں میں لتھڑے ، ہیولوں سے ، سایوں نما انسانوں سے ڈر لگتا ہے
خود غائب ہوتے نہیں ، نظروں سے اوجھل ہوتے نہیں ، البتہ انسانوں سے رواداری ، تحمل ، یقین ، برداشت اچک لیتے ہیں ، ملتے جلتوں کو غیر بنا دیتے ہیں ، شناسا و رفقاء کو اجنبی بنا دیتے ہیں ، ہمیں جن سے نہیں ان تشریح ، تفسیر و تبلیغ میں چھپے طلسمات سے ڈر لگتا ہے

شعبدہ کیا ہوتا ہے ؟ مداری کیا ہوتے ہیں ، شہر کے چوراہوں میں ، سڑکوں بازاروں میں کرتب بازوں کو دیکھ پتہ چلتا ہے ، مگر مقدس خانوں میں ، حجروں کی دکانوں میں ، مسجد و منبر میں ، بیٹھے جو کیا جاتا ہے ، اسے شعبدہ بازی کہتے ہوے ، ڈر لگتا ہے ، سمجھ خراب ہوجاتی ہے ، عقل کراہت کھا جاتی ہے ، تعویذ لے لو ، کلام لے لو ، آڑی ترچھی تحریروں میں چھپی زبان لے لو ، جنات پکڑ لو ، دیو دبوچ لو ، کسی ساۓ کو قینچی مار لو ، صاحب ؟ جن سے نہیں ان مقدس ہونے کے دعویداروں سے ڈر لگتا ہے ، ان جعلسازوں سے ڈر لگتا ہے

وضاحت :- مٹی کے مادھو ، کا آگ سے کوئی بیر نہیں ، ادھار نہیں ، دماغ میں چھپے اسرار ابھی باقی ہیں ، جاری ہیں ، عاملوں ، مداریوں ، شعبدہ بازوں سے ہوشیار ،

جن کا اشرف المخلوق انسان پر کوئی اختیار نہیں
، قریبی مستند ماہر نفسیات سے رجوع کریں ، جادوگروں ، عاملوں ، پیروں ، جعلساز واعظوں سے بچیں
طاری آپکو شائد شیاطین کا نہیں پتا کہ یہ جو وسوسے ڈالتے ہیں دلوں میں اور یہ ابلیس یہ شیطان اور اسکے شیطان چیلے ہی ہیں شیطان کو ایک حد تک انسانوں پر کنٹرول ہے جسکا باقاعدہ قرآن میں ذکر ہے پھر جو اسکے بہکاوے میں ا جاتا ہے وہ بہک جاتا ہے لیکن جو بچنا چاہیں انکے بھی قران میں رہنمائی موجود ہے


باقی یہ ویڈیو تو میں نے بھی نہیں دیکھی لیکن اگر ان صاحب نے واقعی ایسا کیا ہے تو مجھے نہی پتا کہ ان صاحب کی نیت کیا تھی اور کس مقصد کے لئے کیا گیا کچھ لوگوں نے واقعی اس کو کاروبار بنا دیا ہے


جنوں میں بعض ہوتے ہیں جو جسمانی طور پر بھی نقصان پہنچاتے ہیں چاہے خود کریں یا آپ کو کسی طرح مجبور کرکے لیکن وہی کمزور اور طاقتور والی بات ہے جہاں جن طاقتور ہوتے ہیں وہ ایسا کر جاتے ہیں اور جہاں انسان طاقتور ہوتے ہیں وہاں کو پاس بھی نہیں پھٹکتے

to top

Sahih International
And We have certainly created you, [O Mankind], and given you [human] form. Then We said to the angels, "Prostrate to Adam"; so they prostrated, except for Iblees. He was not of those who prostrated.

Urdu
اور ہم نے تم کو پیدا کیا، پھر ہم ہی نے تمہاری صورت بنائی پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجده کرو سو سب نے سجده کیا بجز ابلیس کے، وه سجده کرنے والوں میں شامل نہ ہوا

7:12to top

Sahih International
[ Allah ] said, "What prevented you from prostrating when I commanded you?" [Satan] said, "I am better than him. You created me from fire and created him from clay."

Urdu
حق تعالیٰ نے فرمایا تو جو سجده نہیں کرتا تو تجھ کو اس سے کون امر مانع ہے، جبکہ میں تجھ کو حکم دے چکا، کہنے لگا میں اس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو آپ نے خاک سے پیدا کیا ہے

7:13to top

Sahih International
[ Allah ] said, "Descend from Paradise, for it is not for you to be arrogant therein. So get out; indeed, you are of the debased.

Urdu
حق تعالیٰ نے فرمایا آسمان سے اتر تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو آسمان میں ره کر تکبر کرے سو نکل بے شک تو ذلیلوں میں سے ہے

7:14to top

Sahih International
[Satan] said, "Reprieve me until the Day they are resurrected."

Urdu
اس نے کہا کہ مجھ کو مہلت دیجئے قیامت کے دن تک

7:15to top

Sahih International
[ Allah ] said, "Indeed, you are of those reprieved."

Urdu
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تجھ کو مہلت دی گئی

7:16to top

Sahih International
[Satan] said, "Because You have put me in error, I will surely sit in wait for them on Your straight path.

Urdu
اس نے کہا بسبب اس کے کہ آپ نے مجھ کو گمراه کیا ہے میں قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کے لئے آپ کی سیدھی راه پر بیٹھوں گا

7:17to top

Sahih International
Then I will come to them from before them and from behind them and on their right and on their left, and You will not find most of them grateful [to You]."

Urdu
پھر ان پر حملہ کروں گا ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کی داہنی جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائیے گا

7:18to top

Sahih International
[ Allah ] said, "Get out of Paradise, reproached and expelled. Whoever follows you among them - I will surely fill Hell with you, all together."

Urdu
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہاں سے ذلیل وخوار ہوکر نکل جا جو شخص ان میں سے تیرا کہنا مانے گا میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھردوں گا

7:19to top

Sahih International
And "O Adam, dwell, you and your wife, in Paradise and eat from wherever you will but do not approach this tree, lest you be among the wrongdoers."

Urdu
اور ہم نے حکم دیا کہ اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو۔ پھر جس جگہ سے چاہو دونوں کھاؤ، اور اس درخت کے پاس مت جاؤ ورنہ تم دونوں ﻇالموں میں سے ہوجاؤ گے

7:20to top

Sahih International
But Satan whispered to them to make apparent to them that which was concealed from them of their private parts. He said, "Your Lord did not forbid you this tree except that you become angels or become of the immortal."

Urdu
پھر شیطان نے ان دونوں کے دلوں میں وسوسہ ڈاﻻ تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ایک دوسرے سے پوشیده تھیں دونوں کے روبرو بے پرده کردے اور کہنے لگا کہ تمہارے رب نے تم دونوں کو اس درخت سے اور کسی سبب سے منع نہیں فرمایا، مگر محض اس وجہ سے کہ تم دونوں کہیں فرشتے ہوجاؤ یا کہیں ہمیشہ زنده رہنے والوں میں سے ہوجاؤ

7:21to top

Sahih International
And he swore [by Allah ] to them, "Indeed, I am to you from among the sincere advisors."

Urdu
اور ان دونوں کے روبرو قسم کھالی کہ یقین جانیئے میں تم دونوں کا خیر خواه ہوں

7:22to top

Sahih International
So he made them fall, through deception. And when they tasted of the tree, their private parts became apparent to them, and they began to fasten together over themselves from the leaves of Paradise. And their Lord called to them, "Did I not forbid you from that tree and tell you that Satan is to you a clear enemy?"

Urdu
سو ان دونوں کو فریب سے نیچے لے آیا پس ان دونوں نے جب درخت کو چکھا دونوں کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے روبرو بے پرده ہوگئیں اور دونوں اپنے اوپر جنت کے پتے جوڑ جوڑ کر رکھنے لگے اور ان کے رب نے ان کو پکارا کیا میں تم دونوں کو اس درخت سے منع نہ کرچکا تھا اور یہ نہ کہہ چکا کہ شیطان تمہارا صریح دشمن ہے؟

7:23to top

Sahih International
They said, "Our Lord, we have wronged ourselves, and if You do not forgive us and have mercy upon us, we will surely be among the losers."

Urdu
دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہوجائیں گے

7:24to top

Sahih International
[ Allah ] said, "Descend, being to one another enemies. And for you on the earth is a place of settlement and enjoyment for a time."

Urdu
حق تعالیٰ نے فرمایا کہ نیچے ایسی حالت میں جاؤ کہ تم باہم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اور تمہارے واسطے زمین میں رہنے کی جگہ ہے اور نفع حاصل کرنا ہے ایک وقت تک

7:25to top

Sahih International
He said, "Therein you will live, and therein you will die, and from it you will be brought forth."

Urdu
فرمایا تم کو وہاں ہی زندگی بسر کرنا ہے اور وہاں ہی مرنا ہے اور اسی میں سے پھر نکالے جاؤ گے

7:26to top

Sahih International
O children of Adam, We have bestowed upon you clothing to conceal your private parts and as adornment. But the clothing of righteousness - that is best. That is from the signs of Allah that perhaps they will remember.

Urdu
اے آدم (علیہ السلام) کی اوﻻد ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے اور تقوے کا لباس، یہ اس سے بڑھ کر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں

7:27to top

Sahih International
O children of Adam, let not Satan tempt you as he removed your parents from Paradise, stripping them of their clothing to show them their private parts. Indeed, he sees you, he and his tribe, from where you do not see them. Indeed, We have made the devils allies to those who do not believe.

Urdu
اے اوﻻد آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کرا دیا ایسی حالت میں ان کا لباس بھی اتروا دیا تاکہ وه ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے۔ وه اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو۔ ہم نے شیطانوں کو ان ہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں ﻻتے
 
Last edited:

Resonant

MPA (400+ posts)
جن کے ہونٹوں پہ ہنسی، پاؤں میں چھالے ہونگے۔۔۔۔۔بڑی مشکل سے یہ خناس نکالے ہونگے
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

ایسے منافق جن جو فرقہ ورایت پھیلاتے ہیں دنیا میں ایسے جنوں کی تعداد تین ہے جنھیں پاکستانی عوام عرف عام میں مولوی سراج الحق عرف پنک پینتھر ، مولانا فضل الرحمٰن عرف ملا ڈیزل اور ملا عبدا لعزیز عرف ملا برقع کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں


مطلب !تم نے اپنی پہچان ضرور کروانی تھی ،جو کروا دی ،اب کسی کو "جن " ڈھونڈھنے کی ضرورت نہیں
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
طاری آپکو شائد شیاطین کا نہیں پتا کہ یہ جو وسوسے ڈالتے ہیں دلوں میں اور یہ ابلیس یہ شیطان اور اسکے شیطان چیلے ہی ہیں شیطان کو ایک حد تک انسانوں پر کنٹرول ہے جسکا باقاعدہ قرآن میں ذکر ہے پھر جو اسکے بہکاوے میں ا جاتا ہے وہ بہک جاتا ہے لیکن جو بچنا چاہیں انکے بھی قران میں رہنمائی موجود ہے


باقی یہ ویڈیو تو میں نے بھی نہیں دیکھی لیکن اگر ان صاحب نے واقعی ایسا کیا ہے تو مجھے نہی پتا کہ ان صاحب کی نیت کیا تھی اور کس مقصد کے لئے کیا گیا کچھ لوگوں نے واقعی اس کو کاروبار بنا دیا ہے


جنوں میں بعض ہوتے ہیں جو جسمانی طور پر بھی نقصان پہنچاتے ہیں چاہے خود کریں یا آپ کو کسی طرح مجبور کرکے لیکن وہی کمزور اور طاقتور والی بات ہے جہاں جن طاقتور ہوتے ہیں وہ ایسا کر جاتے ہیں اور جہاں انسان طاقتور ہوتے ہیں وہاں کو پاس بھی نہیں پھٹکتے



مکالمہ مابین رب کریم و ابلیس ، کوئی انکار نہیں ، شیطان کو ملی مہلت بہکانے کی ، انسان کی شروع ہوئی آزمایش ، آزمانے کی ، امتحان کی ، خیر و شر میں سنبھلنے چلنے بچنے کی ، اس سے کسے انکار ، اس پر کوئی سوال ؟ ، بلکل نہیں ، وساوس ، بہکاوا ، سب ممکن ہے ، یہی تو ، مگر اتنا ہی اختیار شیطان کو ملا ہے ، اس سے آگے وہ بھی بے بس ہے ، بہکا سکتا ہے ، گھسیٹ نہیں سکتا ، پکڑ نہیں سکتا ، ٹانگ اڑا نہیں سکتا ، گناہوں کی بیگاری کروا نہیں سکتا ، بہکا سکتا ہے ، وسوسوں کو کام لا سکتا ہے ، جی یقین ہے ، ایمان ہے ،

موجودہ معاشرے میں ، مکر و فریب کے پردے میں چھپی روحانیت سے تو سراسر انکار ، نا سمجھ آتی ہے ، نا سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے ، سب دکان داری ہے ، عیاری ہے ، جنات سے علاج ، جنات و موکل سے گفت گو سوال و جواب ، مریض کی درگت بنا کر جن کی حاضری ، دوشیزاؤں سے چھیڑ چھاڑ جن سے ہمبستری ، ٹونا ، گنڈا ، تعویز دھاگا ، ابکائی ہے ابکائی ہے ، کراہت ہے ، کراہت ہے ، دل متلاتا ہے ، دل گھبراتا ہے ، میں اشرف تھا ، اتنا بے بس و کمزور تو نا تھا ، "ہم نے انسان کو احسن تقویم پیدا کیا " جب رب نے فرما دیا ، تو جنات کب سے مجھے بگاڑ دینے لگے ، میرے دخل در معقولات میں ایسا ویسا کرنے لگے ، نہیں سب خیال ہے ، واہمہ ہے ، اگر جنات کو مادی زندگی میں اس قدر اجازت ہوتی تو ، نظام زمین ، ترتیب کائنات میں بہت شر ہوتا ، تخریب ہوتی ، فساد ہوتا ،
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
kahin mere avatar wale jin ki baat to nahi ho rahi
نواب تمہارا جن تو گھڑی خدا بخش کا مجاور ہے
اس کو وہاں پھول ، چادر چڑھانے اور پنکھی جھلانے سے فرصت
ملے گی نہیں اور کسی کم جوگا ہو گا نہیں
;)
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
نواب تمہارا جن تو گھڑی خدا بخش کا مجاور ہے
اس کو وہاں پھول ، چادر چڑھانے اور پنکھی جھلانے سے فرصت
ملے گی نہیں اور کسی کم جوگا ہو گا نہیں
;)

ok mr watanfarosh