جو بھی نظام کے خلاف ہوا اس کا حال بھٹو اور بے نظیر جیسا ہوا: لطیف کھوسہ

imran-khan-latif-khisa-pak.jpg


ممتاز قانون دان لطیف کھوسہ نے واضح کردیا کہ جس نے بھی نظام کیخلاف مزاحمت کی ان کا حال بھٹو یا بےنظیرجیسا ہوا ہے،اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سینیر سیاستدان لطیف کھوسہ نے نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا نو مئی کے واقعات پرقومی سطح پرانکوائری ہونی چاہیے، تحقیقات کرائی جائیں کہ کہیں یہ پی ٹی آئی کو کالعدم قراردینےکی سازش تو نہیں۔

لطیف کھوسہ نے پروگرام میں انتہائی اہم نقطہ اٹھایا کورکمانڈرہاؤس میں چڑیا پرنہیں مارسکتی، مظاہرین وہاں کیسے پہنچ گئے؟ یہاں تو ناکے لگے رہتے ہیں، لوگ وہاں کیسے پہنچے؟، پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کہتےہیں آئی جی کوکہاتھا کہ مداخلت نہیں کرنی،بتایا جائے کہ آئی جی کوکیوں روکا گیا؟


ممتاز قانون دان نے مزید کہا اس وقت دو تہائی پاکستان آئینی طور پرغیرفعال ہے، پنجاب کی نگراں حکومت کا وجود اس وقت آئینی نہیں ہے، خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کاوجود بھی غیرآئینی ہے، سپریم کورٹ نے14مئی کوالیکشن کرانےکاحکم دیاتھا مگر الیکشن کمیشن اور نگراں حکومتوں نےالیکشن کی طرف ایک قدم نہیں اٹھایا۔

9 مئی کو جناح ہاؤس پر شرپسندوں کے حملے کی تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں، تفصیلات کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ سے 2 بج کر 40 منٹ تک مظاہرین زمان پارک میں جمع ہونا شروع ہوئے اس کے بعد 2:55 سے 3:20 کے دوران یاسمین راشد اور دیگر شرپسند قائدین لبرٹی چوک پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سہ پہر4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رخ کیا، 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاؤ برج پر پہنچا ہوا تھا جس کے بعد 25 سے30 افراد پرمشتمل ٹولے نے شام 5:15 پر جناح ہاوس پر پہلا دھاوا بولا۔

5:27 پر شرپسندوں نے جناح ہاؤس پربڑھتی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی، 5:30 سے 6 بجے تک شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ کرکے شدید نقصان پہنچایا، شام 6 بج کر 7 منٹ پر جناح ہاؤس کو مکمل جلادیا گیا جب کہ 6:10 پرفورٹریس سے شرپسندوں کی مزید تعداد جناح ہاؤس پہنچی، 6:13 پر ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاؤس پہنچا، 6:30 سے7:55 تک تقریباَ 2 ہزار لوگوں نے جناح ہاؤس کومکمل تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کی تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا، شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفترپربھی حملہ کیا، تقریباً 200 سے زائد جگہوں پر 2 سے 3 گھنٹے میں شرپسندوں نے ملک میں تباہی مچائی اور جناح ہاؤس پرپوری منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا۔
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
ab Waqt Badal Chuka hai - abkay Establishment NANGI hogayi hai aur badmashi kerke apni iZZatt bachanay ki koshish ker rahee hai magar uskay apnay ghar walay he keh rahay hain Bagairat tu Nanga hai aur khasssii be
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
سر یہ ایک حقیقت ہے جس نے اس کرپٹ نظام کے خلاف کھڑا ہونے کی کوشش کی اس کو سزا دی گئی بھٹو اور عمران نے اس ریاست کے اندر دوسری ریاست کا زور کم کرنا چاہا اور حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھے بینظیر نے کوشش کی لیکن وہ اپنے آقاؤں کے اشارے پر ناچتی تھی اس نظام کو ختم کرنے کے لیئے عوام کو ۱۹۷۷ والا جذبہ لانا ہو گا اگر یہ بد بخت مولوی نہ بکتے تو ہماری جان چھوٹ جاتی
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
سر یہ ایک حقیقت ہے جس نے اس کرپٹ نظام کے خلاف کھڑا ہونے کی کوشش کی اس کو سزا دی گئی بھٹو اور عمران نے اس ریاست کے اندر دوسری ریاست کا زور کم کرنا چاہا اور حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھے بینظیر نے کوشش کی لیکن وہ اپنے آقاؤں کے اشارے پر ناچتی تھی اس نظام کو ختم کرنے کے لیئے عوام کو ۱۹۷۷ والا جذبہ لانا ہو گا اگر یہ بد بخت مولوی نہ بکتے تو ہماری جان چھوٹ جاتی

Ya jab NS nay Musharraf ko ghattay say pakra tha , tab saray politician aik hojatay tou bhi shayad kuch baat ban jati lakin tab hum log one page pay thay, hum nay dharnay diye, long marches kiye aur TLP ka taraanay gaye kiyonkay uss waqt hamray political opponent ki govt thi.
This is why, I have been saying for the past 15 years on this forum that we should stand with the principle and not with NS, IK or Zardari etc. Only that day, there will be a step towards change when none of the parties would be ready to play stooge of establishment. No matter how they fight with each other, like cats and dogs, but when it comes to establishment, they all should unite like a fist and stand against them. Till this does not happen, forget that we are going to see any change, or even a minor step towards a change.