جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہینگے

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
شکریہ میرے موقف کی تائید کا

یہی ایڈمن سے گزارش ہے کہ پاکستان کے دوست اور دشمن میں فرق رکھیں

جو لوگ پاکستان اور آرمی کو بدنام کرنے کی کوشش کریں انھیں فورن بین کریں اور فورم کے قوانین کی پابندی کروائیں

زمین بھائی. بات آپ کی صحیح ہے. ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے. حالیہ سالوں میں آج ہم اپنے گھروں میں محفوظ اور سکون کی نیند سوتے ہیں تو یہ ان بہادر جوانوں اور راحیل شریف کی باکردار اور باعمل سپاہ سالاری کا ہی صدقہ ہے. لیکن میں آزادی اظھار کی حمایت کروں گا، بین کی نہیں. جو جہاں بوٹ پالش وغیرہ کا سابقہ دکھایں وہاں آپ حالیہ فوجی کارناموں کے لاحقے سے لاجواب کر دیں. پڑھنے اور سننے والوں کو اور عقل استمال کرنے والوں پہ حق عیاں ہو جاے گا. جن پر نہ ہوان کو کوئی بھی کچھ باور نہیں کرا سکتا. حل بین نہیں، صحتمند گفت و شنید ہے.
 

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)


اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی



اچھا شعر اور اچھی بات دیر تک مزہ دیتی ہے. حلقہ ارباب ذوق کویٹہ سیزن تھری کی صدارت کے لیے آپ کا نام تجویز کیا جاتا ہے.
 

WindWalker

Politcal Worker (100+ posts)


واہ رے بھائی جی - آپ نے درست کہا ہے


ہم ان فوجیوں کی انتہائی قدر کرتے ہیں جو سیاست سے الگ رہ کر ملکی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں اور ان فوجیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں جو وردی پہن کر امور ریاست میں ملوث ہوتے ہیں، عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالتے ہیں اور رات کی سیاہی میں اقتدار پر قبضہ کرتے ہیں


ملک چلانا فوج کا نہیں عوام کے منتخب نمایندؤں کا حق ہے. فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور اپنے سول حاکموں کے احکامات بجا لانا ہے. ملک کا آئین اور فوج کا حلف انہیں ملکی معاملات میں دخل دینے اور سیاست میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں


فوج کے کالے کرتوتوں کا ذکر کرنا فوج کو گالی دینا یا بدنام کرنا ہرگز نہیں ہے. فوج کو جس چیز کا کریڈٹ جاتا ہے اسے وہ کریڈٹ ہر حال میں دینا چاہئیے اور جہاں فوج ڈس کریڈٹ ہوتی ہے وہاں ڈس کریڈٹ کرنا چاہئیے تاکہ فوج مستقبل میں وہ پرانی غلطیاں نہ دہرائے اور ان غلطیوں کا ازالہ کر سکے

4j8cqe.jpg






Welcome back Bawa And @wahreh bhai
 

The ironclad

Politcal Worker (100+ posts)
واہ رے بھائی اور باوا جی کو رہائی مبارک ، آپ دونوں کے لیے اکراس دہ بورڈ آواز اٹھائی گئی اور عدیل صاحب کا شکریہ کہ اس نے انصاف کے تقاضے پورے کے

ایک اور چیز جس کی حقیقت بیان کرنا ضروری ہے ، ہم میں اکثر دوست فوج پر تنقید کرتیں ہے اس کے سیاسی رول کی وجہ سے ، لیکن ہمارا ٹارگٹ گنتی کے چند جرنیل ہوتے ہے جو اپنی طاقت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتیں ہے ... فوج کا ہر سپاہی جو عرض وطن کے لیے اپنا خون قربان کرتا ہے ہماری آنکھوں کا تارا اور ہیرو ہے

وہ سارے جوان اور افسر جو سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں دشمن سے صف آزما ہے ، ان کے خلاف لکھنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہے ، وہ اپنا خون بہا رہے ہیں اس ارض وطن کے لیے ، اور خون سے قیمتی کیا شے ہو سکتی ہے

لیکن جب ایک آمر کے دستار کے واسطے سب کے شہرگ پر تلوار رکھیں گے تو پھر جمہور کے قافلے بغاوت کا علم بلند کریں گے

مان لی آپ کی بات کہ آجکے بعد کسی ماڈ کو ڈسکس نہیں کرینگے- لیکن ماڈ کو بھی تو اپنا فوکس نفاذ قانون پر ہی رکھنا چاہئیے- اگر ماڈ بطور ماڈ ہی کسی پوسٹ پر سیاسی تبصرے کر رہے ہوں تو کوئ نہ کوئ ممبر تو انہیں جواب دے ہی دیگا- ماڈز کو چاہئے کہ وہ اپنی موجودگی کا احساس دلائے بغیر ہی موجود رہیں

یار چودھری کے بارے میں اس تھریڈ پر ہم نے کافی سخت الفاظ استعمال کیے ، خاص کر پٹوار خانے والوں نے جس میں, میں خود بھی شامل ہو ، اب چونکہ معاملہ رفع دفع ہو چکا ہے ، تو کسی قسم کی دل آزاری پر چودھری صاحب سے معافی کے طلب گار اور آئندہ اس کو انڈر ڈسکشن نہیں لائے گے ..امید ہے چودھری صاحب بھی لاٹھی کا استعمال کم کریں گے

آج دی تازہ خبر
12186574_10208072944770372_4697547332136655162_o.jpg

 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
باوا جی اسی رہائی کی خوشی میں ایک بار پھر بوٹ چاٹنے والی فوٹو ہو جائے. تا کہ ہمیں بھی اطمینان ہو کہ آپ کی رہائی کسی معافی نامے کا نتیجہ نہیں

:)



بھائی جی


آپکے کومنٹس مجھے تیسری بار فورم پر مستقل بین کروانے کی سازش لگتے ہیں

:):)


 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
Admin

Send anti-army member's IP addresses and other details to ISI and FIA or take strict action like permanent ban.

They will not learn any lesson otherwise.

According to constitution of Pakistan, Army can not be defamed or ridiculed because they are protectors of Pakistan


i totally agree with u .....army koi muqadas cow nahi ...uss per crtisize karoo ager uss main corruption hoo kionkay wo b gahreeb awam k tax ki kamiee hay uss epr check balance houna chiay .but iss mouqa per jub mulk halat jang main hay jub wo zareb e azb k thorugh iss qoum ki jang lar rahy hay to ussay iss moqua per defame kerna kissi b tara s munasib nahi we should support army .army k loug hamray hi bahi hain jo apna sub kuch daooo per laga ker hamri hifazat kerty hian .kuch raza rabbani asif zardari our nawaz sharif k tat poonjiay uth ker subha shaam army ko galiyan dian to yay hergiz bardasht nahi fooran sy phlay banned houny chiay

meri zaat ko crtisize karoo mujay farq nahi perta army aik instituion hay issay badnam karoo to munh toor jawab milay ga
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)


بھائی جی


آپکے کومنٹس مجھے تیسری بار فورم پر مستقل بین کروانے کی سازش لگتے ہیں

:):)



یہ لیں باوا جی، آپ کی رہائی کی خوشی میں ہم ہی آپ کی فیورٹ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں. ویسے میں کسی کہ بھی مستقل بینڈ کہ خلاف ہوں. اور تصویریں وغیرہ پوسٹ کرنے پر تو بین ہونا ہی نہیں چاہیے

:)
kohtl.jpg