چائے کی پیالی سے برطانیہ؟ چلیں مان لیتا ہوں۔
آپ نے مسلسل جھوٹ بولے ہیں اور لگ رہا ہے کہ ابھی بھی آپ اسی کی دہائی باہر نہیں نکلے جب بیانیے چل جایا کرتے تھے۔
اور نون لیگی تو مہنگائی پر بات کرہی نہیں سکتے کیونکہ مہنگائی اگر انکا مسئلہ ہوتا تو آج انہیں کپڑے پھاڑ کر جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کرنا چاہیے جو مہنگائی کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔ پھر بھی کچھ نادانوں کے لیے میں سارے اعدادوشمار لے کر آیا ہوں۔ کاش آپ سمجھ سکیں کہ یہ کام پیسے لیکر نہیں کیا جاسکتا۔ اسکے لیے عوام کا درد ہونا چاہیے جو اپکی سمجھ میں نہیں آئیگا۔
کویڈ کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں تھی۔ پاکستان میں کوئی انکھی مہنگائی نہیں ہوئی جسکا رنڈی رونا آپ آج تک رو رہے ہیں۔ جو بائیڈن امریکی صدر ہوکر بھی مہنگائی کا طعنہ برداشت نہیں کرسکا اور الٹا صحافی کو گالی دے ڈالی۔ یہ عمران خان کی ہمت تھی جو اتنے طعنے برداشت کرگیا۔ آج سارے ٹیوی چینل نیپال چلے گئے ہیں مہنگائی کور کیا کرتے تھے؟
مہنگائی اور معیشت پر اپکی عقل ٹھکانے پر نہیں ہے اسلیے سارے اعدوشمار بتاتا ہوں۔ جہاں تک بات ہے کہ عمران خان ملک کو کیسے چلاتا تو جب نون لیگی صرف 7 بلین چھوڑ کر گئے تھے وہ تو تجربہ کار تھے نہ' عمران خان ناتجربہ کار ہوتے ہوئے بھی بیس بلین ڈالر سے زائد اساسے چھوڑ کر گیا جسے آپ دس بلین کہہ کر جھوٹوں میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔
Proof:
In 2023, the total reserves in Pakistan increased by 3.8 billion U.S.
www.statista.com
بیس بلین ڈالرز سے زائد پاکستان کے پاس تھے جس میں سے 16 بلین سٹیٹ بنک کے تھے اور باقی پرائیویٹ بنکوں میں۔
جاکر چیک کرلو جس مرضی ارسطو سے۔ اور یہ میرا چیلنج ہے۔
اسکے علاوہ دیگر معاشی اشاریے کچھ یہ بتا رہے تھے۔
عمران حکومت نے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی،
ریکارڈ ترسیلات زر کی،
ریکارڈ آئی ٹی ایکسپورٹس کیں،
ریکارڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کیں،
ریکارڈ کنسٹرکشن سرمایہ کاری کی،
ریکارڈ گنا، گندم اور چنے کی پیداوار کی،
ریکارڈ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی فروخت کی،
ریکارڈ مینوفیکچرنگ گروتھ کی،
مسلسل دو سال 5 ,فیصد سے زائد جی ڈی پی گروتھ کی،
ریکارڈ درخت لگائے،
دس ڈیموں کی تعمیر شروع کی،
ایک نصاب تعلیم لایا،
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی اور کوششوں سے اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کی قرارداد پاس کروائی،
سعودی عرب سے دو بار پاکستانی قیدیوں کو چھڑوایا۔
ایل این جی کا معاہدہ 13 ڈالر سے 8 ڈالر فی یونٹ کیا قطر حکومت سے،
ایک بھی مہنگا بجلی اور گیس کا منصوبہ نہیں لگایا،
ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے علاقے مختص کیے۔
ریکوڈک میں سونا نکالنے والی کمپنی نے جو جرمانہ کروایا تھا اسکو ختم کروا کر معاہدے کا حصہ بنوایا،
اور یہ سب کچھ ہوا کرونا کے باوجود۔
مہنگائی اتنی ہی ہوئی جتنی باقی دنیا میں ہوئی اور میں بتاسکتا ہوں کہ امریکہ میں کتنی مہگائی ہوئی۔
اسلئے عمران خان پی ڈی ایم سے بہتر ہے چاہے سیاست ہو، معیشت ہو یا دین۔
کوئی اندھی تقلید نہیں ہے۔
نون لیگ کے ساتھ موازنہ کرلیں جسکی حکومت ختم ہوئی 2018 میں اور عبوری حکومت کو چین کے پاس بیل آوٹ پیکج کے لیے ہاتھ پھیلانے پڑگئے۔
نون لیگ صرف 7 بلین ڈالر چھوڑ کر گئی تھی مگر پی ٹی آئی 23 بلین ڈالر جو کہ شہباز شریف کے حلف تک 17 بلین رہ گئے کیونکہ کئی اوور سیز کمپنیوں نے پیسا نکلوا لیا تھا۔
نون لیگ 20 بلین ڈالر کا خسارہ چھوڑ کرگئی تھی اور پی ٹی آئی نے مشکل سے 2 بلین کا خسارہ چھوڑا وہ بھی اگر ویکسین نہ منگوانی ہوتی تو بلکل صفر ہوجاتا۔
نون لیگ 5 بلین ڈالر کی ایکسپورٹس کم کرکے گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے 38 بلین کی ریکارڈ حد تک ایکسپورٹس کو پہنچایا۔
جتنا ٹیکس نون لیگ نے 12 ماہ میں اکٹھا کیا، اتنا پی ٹی آئی نے 9 ماہ میں اکٹھا کردیا۔
نون لیگ نے ایک بھی ڈیم کا فیتہ نہیں کاٹا۔ پی ٹی آئی نے 10 ڈیموں پر کام شروع کیا۔
نون لیگ صرف 3 گاڑیوں کی کمپنیاں چھوڑ کر گئی۔ پی ٹی آئی 12 کمپنیاں کرکے گئی۔
نون لیگ کی کوئی الیکٹرک کار پالیسی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے چارجنگ سٹیشنز لگاکر دیے اسلام آباد میں۔
نون لیگ نے پنجاب میں 3 یونیورسٹیوں پر کام شروع کیا، پی ٹی نے 23 پر۔
نون لیگ نے ایک ادارہ منافع میں نہیں چھوڑا۔ پی ٹی آئی نے 3 ادارے، پی ٹی وی، این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ منافع میں چھوڑا۔
ترسیلات زر میں پی ٹی آئی نے ریکارڈ اضافہ کیا۔ اور انوسٹمنٹ بھی ریکارڈ حد تک پہنچائی یعنی ایمازون اور سیمسنگ جیسی کمپنیاں پاکستان میں آئیں۔
نون لیگ کے دور میں مشکل سے ضرورت کے 5 فیصد سمارٹ فون پاکستان میں بنتے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں 80 فیصد پاکستان میں بننے شروع ہوئے اور اسی لیے انکی قیمت بھی کم ہوئی۔
تقریبا 50 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں مختلف شبہ جات میں مثلا سیل فون مینوفیکچرنگ، کار مینوفیکچرنگ، کنسٹرنکشن اور آئی ٹی سمال اینڈ میڈیم سکیل مینوفیکچرنگ میں وغیرہ۔
پاور پلانٹ موازنہ
نواز شریف، عمران خان
تعداد 30 ، 30
کارکردگی 30 فیصد، 37 فیصد
قیمت 130 ملین، 60 ملین
پر یونٹ قیمت 21 روپے ،
6 روپے
مدت 30 سال، 30 سال
مہنگے معاہدے نون لیگ کرے اور وہ بھی پندرہ اور تیس سال جبکہ مہنگائی ڈالیں عمران خان کے کھاتے میں۔
ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان میں سب سے کم بیروزگاری ہوئی کویڈ کے دوران۔
جہاں تک بات ہے عمران خان پر آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ کرنے کا الزام لگانے کی تو عمران خان نے حکومت کے آخری سال پیٹرول کی قیمت کم کی جس پر توحین آئی ایم ایف کا الزام لگایا گیا۔ کیونکہ نون لیگی ڈفروں کی جماعت ہے۔