
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا پی ٹی آئی اور عمران خان کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی ہے، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا، مینار پاکستان میں ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ پر روشنی ڈالیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا قوم کو بتائیں چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کے دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639525386450006016
دوسری جانب سعد رفیق کہتے ہیں عمران خان نے کہا حقیقی آزادی کے لئے خوف کے بت توڑ دو، اسی لئے چھپ کر عدالت جاتے ہیں، خواجہ سعد رفیق کی تنقید، کہتے ہیں کپتان کے لیے خود کو بچانا لازمی ہے، کارکن اپنی جانوں پر کھیلیں یا دوسرے کی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
https://twitter.com/x/status/1639525392733310982
شرجیل میمن نے کہا ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، عمران خان ملک اور قوم کے ساتھ مخلص نہیں، صدر اور عمران خان نے آئین شکنی کی، کارروائی کیوں نہیں کی گئی، عمران کو غیر آئینی کاموں کے لیے مدد فراہم کی جارہی ہے، کمیشن بنا کر سہولت کاروں کا پتہ لگایا جائے، بولے، صدر کا مواخذہ ہونا چاہئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-aurangzaib-kk.jpg