حکومت تو نہیں بچا سکتے،بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤبھائی!مریم نواز

6maryamnawazshreaction.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف حکومت (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے انشاءاللّہ، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاو اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔

Capture.png

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اسلام آباد میں موجود سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، گیٹ توڑ کر احاطے میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دے دیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو باہر نکالو۔ پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔

سندھ ہاؤس میں تعینات پولیس اور کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف کارکنوں نے فیصل آباد اور پشاور میں احتجاج کیا، فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجاریاض کےخلاف ضلع کونسل چوک پرپی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ ریاض کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر نورعالم خان کے خلاف بھی احتجاج کیا۔
 
Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
ابھی تو ابتداء ھے۔۔۔۔
قوم اب اپنے ووٹ کا حساب لے گی۔۔

بلے کا ووٹ کسی دلے کو نہیں جانے دے گی۔۔ == کیا یہ دھوبی کے کتے ہیں ؟​

MMushtaq

Minister (2k+ posts)
6maryamnawazshreaction.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف حکومت (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے انشاءاللّہ، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاو اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔

Capture.png

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اسلام آباد میں موجود سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، گیٹ توڑ کر احاطے میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دے دیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو باہر نکالو۔ پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔

سندھ ہاؤس میں تعینات پولیس اور کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف کارکنوں نے فیصل آباد اور پشاور میں احتجاج کیا، فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجاریاض کےخلاف ضلع کونسل چوک پرپی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ ریاض کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر نورعالم خان کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

Jo appni ezzat gawan chukkey un k moan se ezzat bachaney kee batien acchi nahein lagthi.