حکومت کاانتخابات کیلئے فنڈزجاری کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لےجانے کا فیصلہ

4electionfundparlia.jpg

وفاقی حکومت نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا معاملہ زیر غور آیا،تاہم کابینہ فنڈز جاری کرنے یا نا کرنے کے معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی جس کے بعد اس معاملے میں مشاورت کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے 2 فیصلے موجود ہیں، یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کابینہ کس فیصلے پر عمل کرے اور کس پر نا کرے، کچھ ارکان نے موقف اپنایا کہ حکومت آدھا فنڈ جاری کردے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی نا ہو اور توہین عدالت سے بھی بچا جاسکے۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو وسیع مشاورت کیلئے پارلیمنٹ میں لایا جائے، کابینہ نے ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات منعقد کروانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے عدالتی اصلاحات بل کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کو ہدایات دیں کہ اپنی پارلیمانی پارٹی کے زیادہ سے زیادہ ارکان کی کل کےمشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔
 
Last edited:

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Good take it to the parliament and then all refuse and end up getting disqualified and de-seated. Yeh kaam ko karo yaara!
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ مسلہ اس اسمبلی تو کیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی لے جا، تو سپریم کورٹ میں بھی تم لوگوں کے نذیر تارڑ جیسے قانون دانوں کے باپ بیٹھے ہیں اور انکو مدد دینے والے وکلاء ۔۔ تم لوگوں کی سب بہانے بازیاں اور قانون سازیاں سپریم کورٹ 10 منٹس میں اڑا دیگی۔۔۔

جیسے پچھلی مرتبہ مقدمے کا بائیکاٹ کا کہہ کے عدالت میں منتیں کر رہے تھے،پرسوں بھی یہی کرتے رہو۔۔
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

انناس چور نانی کا بھی پارلیمنٹ میں بتا دینا کہ اس کا کیا کیا؟

Pineapple Drawingsbymj GIF by Visual Stories by MJ
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
4electionfundparlia.jpg

وفاقی حکومت نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا معاملہ زیر غور آیا،تاہم کابینہ فنڈز جاری کرنے یا نا کرنے کے معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی جس کے بعد اس معاملے میں مشاورت کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے 2 فیصلے موجود ہیں، یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کابینہ کس فیصلے پر عمل کرے اور کس پر نا کرے، کچھ ارکان نے موقف اپنایا کہ حکومت آدھا فنڈ جاری کردے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی نا ہو اور توہین عدالت سے بھی بچا جاسکے۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو وسیع مشاورت کیلئے پارلیمنٹ میں لایا جائے، کابینہ نے ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات منعقد کروانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے عدالتی اصلاحات بل کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کو ہدایات دیں کہ اپنی پارلیمانی پارٹی کے زیادہ سے زیادہ ارکان کی کل کےمشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔

Elections or no elections corrupt PDM beggars and their shameless handlers are in for public humiliation, but in case of no elections they are going to have greater consequences for their illegal deeds.
 
Back
Top