
وفاقی حکومت نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا معاملہ زیر غور آیا،تاہم کابینہ فنڈز جاری کرنے یا نا کرنے کے معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی جس کے بعد اس معاملے میں مشاورت کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے 2 فیصلے موجود ہیں، یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کابینہ کس فیصلے پر عمل کرے اور کس پر نا کرے، کچھ ارکان نے موقف اپنایا کہ حکومت آدھا فنڈ جاری کردے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی نا ہو اور توہین عدالت سے بھی بچا جاسکے۔
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو وسیع مشاورت کیلئے پارلیمنٹ میں لایا جائے، کابینہ نے ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات منعقد کروانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے عدالتی اصلاحات بل کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کو ہدایات دیں کہ اپنی پارلیمانی پارٹی کے زیادہ سے زیادہ ارکان کی کل کےمشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4electionfundparlia.jpg
Last edited: