حکومت کا بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

loadsheding-pak-cool-wt-shehbaz-govt.jpg


ملک بھر میں بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے جس کے مطابق لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی بجلی ترسیل کمپنی نے سرد موسم میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ شیڈول سے کمرشل اور گھریلو فیڈرز کے تمام صارفین متاثر ہوں گے۔

دستاویز کے مطاب ایک سے 3 کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہوگا جب کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

لیسکو کے مطابق لاہور اور اس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں بجلی کی طلب 2400 میگاواٹ ہے تاہم صنعتی یونٹس کو لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ ہوگا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شریف لوگوں کے ہارڈ وئیر پر لگانے کے لیے تمھارے پاس بجلی ہے لیکن بچے جو اس ملک کا مستقبل ہیں انہیں پڑھائی کیلیے دینے کے لیے تمھارے پاس بجلی نہیں
لعنت ہو تم چوروں پر
 

Masud Rajaa

Siasat member
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.