حکومت کواحساس راشن رعایت پروگرام کے تحت 2 کروڑ کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت آج احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں احساس راشن پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ اور پالیسی پر غور کیا گیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت حکومت کو8171 میسج سروس پر ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہو گئیں ہیں، جن کی تصدیق کا عمل احساس سروے اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ہوگا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اجلاس میں احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ نے گھرانوں کی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی گئی۔
ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا ہے کہ احساس راشن پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والوں کو مخصوص کریانہ اسٹورز سے رعایت پر راشن ملے گا۔